Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:29 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پولیو کی طرح نقص تغذیہ کو جڑ سے مٹا دیں گے

 

اترپردیش کے نوجوان وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا عزم

لکھنؤ، یکم نومبر (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو نے بچوں میں غذائیت کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیو کی طرح اسے بھی جڑ سے مٹا دینے کی اپیل کی ۔مسٹر یادو نے آج یہاں ریاستی غذائیت مشن کی شروعات کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کی طرح غذائیت کی قلت کو بھی جڑسے ختم کیا جائے گا جس کے لئے سیاست سے بالاتر ہوکر سبھی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت نے نقص تغذیہ کوچیلنج کے طورپر لیا ہے۔ گاوں ، غریب اورپچھڑے علاقوں سے رابطہ قائم کرکے اس پر کامیابی حاصل کی جائے گی۔مسٹر یادو نے کہاکہ اترپردیش میں منصوبوں کو بالکل ٹھیک طریقے سے نافذ کئے جاتے ہیں اس لئے اس ریاست میں بچوں کی اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔وزیراعلی نے 102، 108 نمبر ایمبولنس خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان خدمات کو یہاں کامیابی کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔ لوگ اس سے فیضیاب ہوئے ہیں۔ اس لئے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو تعداد بڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ غذائیت مشن کے ذریعہ کافی پیچھے رہ جانیوالے معاشرہ کے طبقوں کو مین اسٹریم میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے کہ گاوں کے غریب لڑکے لڑکیوں کے پاس بھی لیپ ٹاپ بھی پہنچ جائے گا۔ہماری حکومت نے اسے ممکن کر کے دکھادیا اور اب گاوں کے غریب بچے بھی کمپیوٹر سے جڑ گئے ہیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment