Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 09:43 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو کانگریس نے پیش کیاخراج عقیدت

 

اندرا گاندھی نے ترقی پسند خیالات سے ہندوستان کو رفتار دی: لولی، آنجہانی اندرا گاندھی کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی: ہارون یوسف

نثاراحمدخان

نئی دہلی، 31اکتوبر (ایس ٹی بیورو) ہندوستان ہی نہیں بلکہ عالمی سیاست کی تاریخ میں اپنی نقش چھوڑنے والی سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی 30ویں ’شہیدی دیوس‘ کے موقع پر آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے پارٹی دفتر راجیو بھون میں انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ غمگین ماحول میں کانگریسی کارکنان کے ہزاروں کارکنان اور پارٹی کے سینئرلیڈران نے محترمہ گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ اندرا گاندھی ہندوستانی سیاست کی ایک سچی رہنما تھیں، جنہوں نے اپنے ترقی پسند اور جدید خیالات سے ہندوستان کو ترقی کی رفتار دی اور غریبی مٹانے کیلئے بے شمار تاریخی فیصلے کئے۔ اس موقع پر اروندر سنگھ لولی اور قانون ساز پارٹی کے لیڈر ہارون یوسف اور دیگر لیڈران نے اندراگاندھی کی تصویر پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ہارون یوسف اور مسٹر لولی کے علاوہ سابق ریاستی صدر سبھاش چوپڑا، سابق اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر یوگانند شاستری۔ سابق ممبراسمبلی بھیشم شرما، کنور کرن سنگھ، ویر سنگھ دھینگان، مدن کھور وال، سنیل آنند، ستبیر سنگھ، سچن بدھوڑی کے علاوہ پارٹی کے دوسرے لیڈران موجود تھے۔
اروندر سنگھ لولی نے کہاکہ پنڈت نہرو گاندھی جی کے بعد اندر گاندھی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں تو ہمارے سامنے انتہاچیلنجز تھے۔ غریبی، بھک مری، چھوا چھوت، اقتصادی اور سماجی پسماندگی اور تکنیکی و اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت تھی۔ اس کسوٹی پر اندرا گاندھی 100فیصدی کھری اتریں جبکہ ان کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی۔ ہارون یوسف نے کہاکہ آنجہانی اندرا گاندھی دنیا کے کچھ چنندہ لیڈران میں سے ایک تھیں جنہیں دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی جدید نسل کیلئے ایک ترقی پسند لیڈر تھیں جنہیں پیچھے مڑکر دیکھنے کی عادت نہیں تھی۔ مسٹر یوسف نے کہاکہ انہوں نے ہندوستان کو نیوکلیائیطاقت فراہم کی اور سائنسدانوں کی سرگرمی اور حصولیابی میں گہری دلچسپی دکھائی، جس سے ہندوستان کا سر ہمیشہ اونچا رہے گا۔ ہارون یوسف نے یہ بھی کہاکہ اندرا گاندھی صرف ایک سیاسی پارٹی کی رہنما نہیں تھیں بلکہ انہوں نے ہندوستانی سیاست کے علاوہ پوری دنیا کی سیاست پر گہرا اثرچھوڑا۔

...


Advertisment

Advertisment