Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 04:55 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے انتخابی نتائج کا اعلان

 

صدر کے عہدہ پرقانون کے طالب علم عبداللہ عظام ،نائب صدر کے عہدے کیلئے ایم اے ماس کمیونیکیشن کے طالب علم سید مسعود الحسن ، اعزازی سکریٹری کے عہدے پر پی جی ڈی آئی بی ایف کے طالب علم شاہ زیب احمدکا میاب

علی گڑھ، 30؍اکتوبر(ایس ٹی بیورو) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلباء یونین کے انتخاب میں صدر کے عہدہ پرقانون کے طالب علم عبداللہ عظام چو طرفہ مقابلے میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف لیاقت خاں کو671ووٹوں سے شکست دی۔گزشتہ شب چیف الیکشن آفیسر پروفیسر ( حکیم ) نعیم احمد خاں نے ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔نائب صدر کے عہدے کے لئے سہ طرفہ مقابلے میں ایم اے ماس کمیونیکیشن کے طالب علم سید مسعود الحسن نے7851 ووٹ حاصل کرکے شاندار فتح حاصل کی جبکہ اعزازی سکریٹری کے عہدے کے لئے راست مقابلہ میں پی جی ڈی آئی بی ایف کے طالب علم شاہ زیب احمد نے7393 ووٹ حاصل کرکے کامیابی رقم کرائی۔طلبأ یونین کی کیبنیٹ کی رکنیت کے لئے تیرہ امیدواران انتخابی میدان میں تھے جن میں عبداللہ عمران نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔ فتح حاصل کرنے والوں میں دینیات فیکلٹی کی ریسرچ ا سکالرکہکشاں خانم بھی شامل ہیں۔ جو طلبأ کیبنیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں ان میں جانب حسین، محمد شاداب اختر، پرویز احمد انصاری، صدام حسین، محمد شاہ ویز، اسعد یار خاں، محمد عارف الحق اور خالد علی خاں شامل ہیں۔ یونیورسٹی کورٹ کی رکنیت کے لئے مختلف فیکلٹیوں سے گیارہ طلبأ نمائندگان کے انتخاب میں آرٹس فیکلٹی سے عدیل احمد، ایگریکلچر اور دینیات فیکلٹی سے عطا احمد، کامرس فیکلٹی سے محمد عمران قادری، انجینئرنگ فیکلٹی سے حسن فراز، لائف سائنس فیکلٹی سے کے ایم اے اے صدام حسین، سائنس فیکلٹی سے بابوعلی، یونانی میڈیسن فیکلٹی سے مطیع الرحمن، سوشل سائنس فیکلٹی سے ارشان خاں، مینجمنٹ فیکلٹی سے اقارب اللہ خاں، میڈیسن فیکلٹی سے فیصل خاں اور قانون فیکلٹی سے محمد مجتبےٰ فراز یونیورسٹی کورٹ کے رکن منتخب کئے گئے ہیں۔گزشتہ روزرائے شماری کے بعد اے بی کے گرلس ہائی ا سکول میں ووٹوں کی گنتی کے بعددیر رات انتخابی نتائج کا اعلان کیاگیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کی طالبات یونین کے لئے ہوئے انتخابات میں گل فضا خان نے عہدۂ صدارت کے لئے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے اپنی فتح درج کی جبکہ نورِعین بتول اور عفرا خانم نے بالتریب نائب صدر اور معتمد اعزازی کے عہدوں پر فتح حاصل کی۔طالبات یونین کے انتخابات کی چیف الیکشن آفیسر ڈاکٹر روحی احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کی کیبنیٹ کی رکنیت کے لئے نشا پروین، انم، ایمن، اروا خانم، سمرا حسن، سمر راحت رابعہ پروین اور وردہ شروانی کامیاب قرار پائی ہیں۔یہ انتخابات نہایت پر امن ماحول میں منعقد ہوئے۔

...


Advertisment

Advertisment