Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:08 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

حکومت کالا دھن واپس لانے میں مصروف

 

کالا دھن پر شور مچانے والے ہی مجرمین کی مدر کر رہے ہیں : وینکیا نائیڈو

بھوپال30اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)بیرون ملک میں کالا دھن رکھنے والوں کے ناموں کو اجاگر کرنے کا شور مچانے والوں پر کالا دھن رکھنے والوں کو بچانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی پارلیمانی کام اور شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو نے آج یہاں کہا کہ مرکزی حکومت کالے دھن کو واپس لانے کیلئے پابند عہد ہے۔نائیڈو نے آج یہاں ریاستی بی جے پی کی طرف سے ریاست میں ہونے والے میونسپل اداروں کے انتخابات کو لے کر منعقد کارکن قرارداد اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ بیرون ملک بینکوں میں رکھا کالا دھن واپس لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ابھی غیر ملکی بینکوں میں کالا دھن رکھنے والوں کے نام بتانے کیلئے شور مچا رہے ہیں وہ اصل میں کالا دھن رکھنے والوں کی مدد ہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کالا دھن واپس بھی لائیں گے اور لوگوں کے نام بھی ظاہر کریں گے لیکن اس کا بھی ایک نظام ہے کیونکہ پیشرو حکومت نے اس کو لے کر کئی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کانگریس حکومت کے پاس غیر ملکی بینکوں میں کالا دھن رکھنے والوں کے نام پہلے سے ہی تھے لیکن انہوں نے نہ تو کالا دھن واپس لانے کی کوئی کوشش کی اور نہ ہی ان کے ناموں کو اجاگر کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نام ظاہر کرنے سے کانگریس کو ہی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ کلین انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت سال 2019تک شہری علاقوں میں ٹوائلٹ کی تعمیر کیلئے 60ہزار کروڑ اور دیہی علاقوں میں 1.20لاکھ کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کلین انڈیا مہم سے سیاستداں سے لے کر اداکار تک منسلک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ روزانہ شیو کر کے داڑھی مونچھ صاف کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنا گھر، دفتر، محلہ، مندر، مسجد، ہسپتال صاف رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان صاف ہوگا تبھی تو صحت مند ہندوستان کی تعمیر ہو سکے گی۔نائیڈو نے بتایا کہ سال 2022تک مرکزی حکومت کا ملک کے تئیں خاندان کو مکان فراہم کرنے کا ہدف ہے۔انہوں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کا بھلا کرنے اور اسے آگے لے جانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مدھیہ پردیش بیمار ریاست کے زمرے سے نکل کر تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں کے زمرے میں کھڑا ہو گیا ہے۔نائیڈو نے کارکنان سے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی فتح کیلئے کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دئے گئے پیسوں کا صحیح استعمال ہو اس کیلئے ضروری ہے کہ شہر پنچایتوں، نگرپالکاؤں اور شہر کارپوریشنز میں بی جے پی کی حکومت ہو۔انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت بھوپال اور ریاست کی اقتصادی راجدھانی اندور میں میٹرو کی سہولت جلد ہی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وسیع منصوبہ رپورٹ تیار ہو رہی ہے اور اس کے حاصل ہونے کے بعد جلد ہی اس سمت میں کام شروع کیا جائے گا۔پروگرام میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، پرکاش جاؤڑیکر، تھاورچند گہلوت سمیت ریاستی کابینہ کے رکن، ایم پی، ایم ایل اے، بلدیہ، شہر پنچایتوں کے صدر اور کونسلروں سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔اس سے پہلے ریاستی بی جے پی صدرنندکمار سنگھ چوہان نے اپنے استقبالیہ تقریر میں کہا کہ ریاست میں اقتدار اور تنظیم میں اچھے تال میل کے سبب بی جے پی نے ریاست میں حکومت بننے کے بعد ہر انتخاب میں شاندار فتح حاصل کی ہے اور آنے والے کارپوریشنوں کے انتخابات میں بھی بی جے پی ایسی ہی شاندار کارکردگی جاری رکھے گی۔

 

...


Advertisment

Advertisment