Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:27 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جامعہ کے خاموش در و دیوار تعلیمی میلہ کیساتھ بولنے لگے

 

94ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہ دوروزہ تعلیمی میلہ سے عوام و خواص نے اٹھایا لطف ،طلبا نے وائس چانسلر کا ادا کیاشکریہ ،اس طرح کے پروگرام بچوں کے جوہر کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ :عوام ،وائس چانسلر کا فیصلہ لائق ستائش:طلباء

شمس آغا زشمسی

نئی دہلی 30اکتوبر (ایس ٹی بیورو) گزشتہ شب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 94ویں یوم تاسییس کے موقع پر منعقد ہ دو روزہ تعلیمی میلہ اپنے تمام تر رونقوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا ،جسمیں متعدد کلچرل و رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے گئے، جسمیں اسکول و کالج کے طلباء وطالبات نے کافی جوش و خروش کیساتھ حصہ لیا اور اپنے فن کا زبر دست مظاہر ہ کیا۔ خاص کر اسکول کے بچوں کے پروگرامز سے لوگوں اور طلبا نے کافی لطف اٹھایا اور طلباء کی کوششوں کو سراہا۔ اس بارے میں لوگوں کا کہنا تھاکہ اس طرح کے جشن سے لوگوں میں اچھا پیغام جاتا ہے اور یہ پتہ چلتا ہے کہ اسی دن جامعہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس طرح کے پروگرام سے مشترکہ تہذیب کو فروغ ملتا ہے اور طلباء و طالبات کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم ہوتا ہے اور بچوں کے اند چھپا ہنر سامنے آتا ہے ۔لوگوں کا کہنا تھاکہ یہاں کے پروگرامزاور تعلیم کی ہر جگہ ستائش ہوتی ہے ۔جامعہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔جامعہ اپنی خوبیوں کی وجہ سے اپنی الگ پہچا ن بنا چکا ہے۔ ایسے پروگرامز کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے تاکہ طلباء وطالبات اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں اور مختلف قسم کے پروگرامس سے لطف اندوز ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چانچ سالوں سے جامعہ کے سابق وائس چانسلر اور دہلی کے موجودہ لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ نے اپنے دور میں یوم تاسیس کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور جامعہ میں بڑی سادگی سے گزشتہ پانچ سالوں سے یوم تاسیس منایا جا رہاتھا جس سے لوگوں اور طلباء میں کافی مایوسی تھی، لیکن جامعہ کے موجودہ وائس چانسلر طلعت احمد کے اس فیصلے سے لوگوں اور طلباء میں کافی خوشی کا ماحول ہے۔ تمام طلباء اور لوگوں نے موجودہ وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سیاسی تقدیر نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے ایم اے کے طالب علم مظاہر صدیقی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے اس فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس دوروزہ پروگرام سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ اور کافی لطف اٹھایا ۔شعبہ اردو کے طالب علم حبیب الرحمن نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے یوم تاسیس کافی سادگی سے منایا جا تا تھا، مگر اس بار جامعہ میں یوم تاسیس کے دن مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے ۔طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مقابلہ جاتی پروگرام بھی منعقد کئے گئے ۔صرف یہی نہیں طلباء کی ضرورتوں کو دیکھتے ہو ئے تعلیمی میلے میں کتابوں کے اسٹال بھی لگائے گئے جن میں ایسی کتابیں ملیں جو بازار میں نایاب ہیں ۔ بزم جامعہ کے سکریٹری ابوالاعلیٰ نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر جو ثقافتی پروگرام ہو ئے ہیں وہ واقعی بہت ہی عمدہ تھے ۔اس کے ہم علاوہ سی وی رمن میموریل لکچر سے کافی مستفید ہو ئے ۔نکّڑ ناٹک میں کافی لطف آیا اور تعلیمی میلہ نہایت ہی شاندار رہا ۔جامعہ کے طلباء وی سی طلعت احمد سے بہت ہی خوش ہیں کہ انہوں نے طلباء کا خیال رکھا اور تعلیمی میلے کو انعقاد کر نے کی اجازت دے دی ۔تعلیمی میلے کے دوسرے دن متعدد مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوئے ۔انصاری آڈیٹوریم کے لان میں نہرو ٹرافی کا نعقاد کیا جس میں جامعہ مڈل اسکول ،سینئر سیکنڈری و دیگر طلباء نے قوالی ،میوزک ،گیت وغیرہ کے ذریعے اپنے فن کامظاہرہ کیا ۔بیت بازی مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جامعہ کے علاوہ دیگر یونیورسٹیز کے طلباء نے بھی حصہ لیا ۔ سی وی رمن یادگاری خطبہ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں جی این قاضی وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محمد مجیب میموریل لیکچرکا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مقر ر کے طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر مشیر الحسن نے شرکت کی ۔تعلیمی میلے میں بک اسٹالوں میں طلباء کی خاصی بھیڑ نظر آئی۔ اخیر میں اردو اکیڈمی کے اشتراک سے ایک ڈرامہ چچا چھکن کے کارنامہ پیش کیا گیا جس سے لوگوں نے کافی لطف اٹھایا ۔

...


Advertisment

Advertisment