Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:23 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مظفرنگر کو دوبارہ محبت نگر بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی اہم رول

 

پیغام انسانیت کے زیراہتمام قومی یکجہتی کے نام منسوب '' عید ودیوالی ملن '' تقریب میں سہارنپورکے کمشنرتنویر ظفر علی کی وضاحت * اس طرح کے پروگراموں سے عوام میں مثبت پیغام جاتاہے:ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما

مظفرنگر ،29؍اکتوبر(ایس ٹی بیورو) پیغام انسانیت کے زیراہتمام قومی یکجہتی کے نام منسوب ’’عید ودیوالی ملن‘ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں پورے ضلع ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے انفارمیشن کمشنر اترپردیش حافظ محمد عثمان نے شرکت کی، جبکہ پروگرام کی صدارت سہارن پور منڈل کے کمشنر تنویر ظفر علی(آئی اے ایس) نے کی ،اور مہمان ذی وقار کے طور پر ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما(آئی اے ایس) اور ضلع پولیس کپتان ہری نارائن سنگھ (آئی پی ایس) مولانا محمد ذاکر شاہی امام ، مولانا جمال الدین قاسمی ،حافظ محمد فرقان اسعدی شریک ہوئے۔ پروگرام سے قبل پیغام انسانیت کے ذمہ داران آصف راہی، راشد علوی، ضیاء الرحمان، مولانا موسیٰ قاسمی، اسعد زماں ایڈوکیٹ، سلیم قریشی اور برنالہ اسٹیل کے مالک ساجد میاں ناصر نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور چادریں دیکر استقبال کیا۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد عثمان نے کہاکہ انساینت کا پیغام یہ ہی ہے کہ ہندو اور مسلمان دونوں ملک کی دو آنکھیں ہیں، اگر ایک آنکھ کو نقصان ہوگا تو اس کا نقصان پورے ملک کو ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہندو ملک کا اکثریتی شہری ہے اور بڑے بھائی کا درجہ رکھتاہے ،لہٰذا اس کی ذمہ داری بھی زیادہ ہی ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ مظفرنگر کا فساد صو بہ کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک کے لئے بدنما داغ ہے لیکن اب وقت ہے فساد سے آگے بڑھناہوگا دونوں بھائیوں کو آپسی پیار ومحبت کا مظاہرہ کرناہوگا۔زونل کمشنر تنویر ظفر نے کہاکہ مظفرنگر نے بڑا نقصان برداشت کیا ہے ، اور مظفرنگر کو دوبارہ سے محبت نگر بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ یہاں کی عوام کا بھی اہم رول ہے ، انہوں نے بڑی مسرت کی بات ہے کہ دونوں طبقہ کے لوگ ایک دوسرے کی خوشی اور تہواروں میں شریک بھی ہوتے ہیں، جو مثبت پہلو ہے ، انہوں نے کہاکہ انتظامیہ آپسی بھائی چارے اور امن و امان کے فروغ کے لئے ہرممکن مثبت اقدام کئے جائیں گے ۔ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے پروگرام کے ذمہ داروں کو بہترین پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے مثبت پیغام عوام میں جاتاہے ، انہوں نے کہاکہ مستقبل میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے جس سے امن وامان کو خطرہ لاحق ہو، شرپسندوں پر باریکی سے نظر رکھنی ہوگی، ایس ایس پی ایچ این سنگھ نے کہاکہ پولیس ہر اچھے کام کے لئے اپناتعاون دیتی رہے گی، پروگرام کو خطاب کرنے والوں میں مولانا جمال الدین قاسمی ، حافظ محمد فرقا ن اسعدی ، مولانا محمد ذاکر شاہی امام ، انل رایل ، دیوراج پنوار، ابھیشیک چودھری، راشد صدیقی،انصار آڑھتی، ڈاکٹر سمراٹ، حاجی اجمل الرحمان ایڈوکیٹ، آصف راہی، وغیرہ نے امن وامان کی بحالی اورآپسی بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا، اس موقع پر مظفرنگر فساد میں انسانیت کو بچانے میں اہم رول ادا کرنے والے ہندو مسلمانوں کو اعزازی سند اور شال اڑھاکر اعزاز سے نوازا جس میں سالہ کھیڑی کے پردھان سنجیو بالیان، پردھان مرسلین ، وغیر ہ شامل تھے ، مظفرنگر کے اور علاقہ کے صحافیوں کو اعزاز سے نوازاگیا، جس میں انل رایل ، وسیم اکرم تیاگی، سعید ہاشمی، قاری شاہد، گلفام احمد، محمد راشد وغیرہ شامل تھے ، پروگرام کی نظامت صحافی ارشد راہی، اور راشد علوی نے مشترکہ طور پر کی، اس موقع پر اجمل الرحمان ، قومی کھلاڑی انوج پہلوان، دیوراج پنوار، مولانا جمال الدین قاسمی ، حافظ محمد فرقان اسعدی، مولانا محمد طاہر، اسلام ایڈوکیٹ، مولانا موسیٰ قاسمی، آصف راہی، جے پی گپتا ایس ڈی ایم بڈھانہ ، اے ڈی ایم اندر منی ترپاٹھی، کوسبھ کمار بی ایس اے ، ایس ڈی ایم صدر، حاجی شاہد تیاگی، امیر اعظم خان، محمد شمشاد، ڈاکٹر نوشاد تیاگی،حافظ محمد لیاقت، ڈاکٹر سمراٹ، اسلام ایڈوکیٹ، کامران ایڈوکیٹ، محمد دانش، وسیم منصوری،پردھان عبد الجبار، وغیرہ شامل تھے ۔آخر میں حاجی محمد آصف صدر پیغام انسانیت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment