Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 10:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

راشٹر پتی بھون میں این آئی ٹی کے ڈائریکٹروں کی دوروزہ سیمینار

 

صدر جمہوریہ نے این آئی ٹی کے طلبہ کو ایک گاؤں گود لینے کو کہا

نئی دہلی،29اکتوبر(یو این ا ئی)صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ملک کے سبھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ ا ف ٹکنالوجی (این ا ئی ٹی) کو سنسد ا درش گرام منصوبے کے تحت کم از کم ایک گاؤں گود لینے کو کہا ہے تاکہ وہاں کے مسائل کو نئی تکنیک کے ذریعہ حل کیا جا سکے۔مسٹر مکھرجی نے ا ج یہاں راشٹرپتی بھون میں این ا ئی ٹی کے ڈائرکٹروں کے دو روزہ سمینار سے خطا ب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ این ا ئی ٹی کے لوگوں کو عوام کی ضرورتوں اور ان کی امیدوں کے مطابق کام کرنا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا اور میک ان انڈیا کے خواب کو پورا کرنے کے لئے گاؤں اور شہر کے درمیان خلیج کو بھی دور کرنا ہوگا اور یہ کام آ پ ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ا ئی ٹی کے طلبہ کو چاہئے کہ وہ دیہی حلقوں میں اور مقامی سطح پر نئی تلاش وجستجو میں اضافہ کریں ، نئے نئے چیزوں کو ایجاد کریں، لوگوں کی ضروریات سے متعلق چیزوں کو بنائیں اور ان کے کاموں کو ا سان کرنے میں ان کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے مصنوعات کو بین الاقوامی اورعالمی سطح کا بنانے کی کوشش کریں۔صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ شہروں کو بہتر طریقے سے بنانے سنوارنے، ا ب پاشی کے نظام کوبہتر بنانے،صفائی کے نظام کو درست کرنے، ماحولیاتی ا لودگی ختم کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور اس کے لئے نئے ایجادات ہونے چاہئے اور یہ کام ہمارے انجینئرز اور سائنسداں ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ا ئی ٹی کو چاہئے کہ وہ عالمی سطح کے انجینئر و سائنسداں پیدا کرے تاکہ ملک کی عوام کے سطح زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔اس کے لئے این ا ئی ٹی کے ڈائرکٹروں کو حوصلہ مند اور جری قیادت پیدا کرنا چاہئے اور بہترین ماہرین کو ا گے بڑھنے کا موقع دینا چاہئے اور انہیں ملک کی ترقی اور اس کی اقتصادی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔صدر نے کہا کہ ملک میں ماہر اساتذہ کی بہت کمی ہے اس لئے انہوں نے اپنے ناروے دورے کے دوران وہاں کے ہندوستانی ٹیچروں سے اپیل کی تھی کہ وہ ہندوستان ا کر طویل مدتی یا قلیل مدتی ٹریننگ کی ذمہ داری سنبھالیں۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم اس سمت میں اعلی تعلیمی اداروں سے مل کر اس کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

...


Advertisment

Advertisment