Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:06 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پولیس کی لاپروائی سے کیرانہ میں غنڈہ گردعناصر کے حوصلے بلند

 

آشرم میں لگے جنگلے کو توڑکر نامعلوم چوروں نے20 لاکھ کے زیور کے ساتھ پانچ ہزار روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرایا

محمد شاہزر خان

کیرانہ،27اکتوبر(ایس ٹی بیورو)پولیس کی لاپروائی کی وجہ سے علاقہ میں غنڈہ عناصر سرگرم ہیں،نہ ہی وہ غربا کو دیکھ رہے ہیں اورنہ مذہبی مقامات کو گزشتہ شب نا معلوم لٹیروں نے آشرم میں لگے جنگلوں کو توڑکر نامعلوم چورو نے آشرم سے لاکھوں کے روپے کے زیور کے ساتھ پانچ ہزار روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرایالیا۔ اطلاع کے مطابق علاقہ کے گاؤں پنجیٹ نقلی سنگھ سینی نے گاؤں کے باہر کھیتوں میں آشرم بنا رکھا ہے،گزشتہ دیر شام بھی اپنا آشرم بند کرکے نقلی سنگھ اپنے گھر چلے گئے ، اسی دوران نامعلوم بدمعا شوں نے آشرم میں لگی ونڈو توڈکر اندر گھس گئے، جہاں انہوں ماں کالی مندر میں رکھی مورتیوں پر چڑھائے گئے قیمتی زیورات کو چرا لیا اور کامیابی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مذکورہ معاملہ کے سلسلے میں آشرم کے بھگت نقلی سنگھ سینی کو اس وقت پتہ چلا جب وہ روزانہ کیطرح صبح4 بجے آشرم کھولنے کے لیے پہنچے ۔جہاں انہوں نے ماں کالی کی مورتی کے ساتھ ساتھ دیگر مورتیوں پر چڑھائے گئیزیورات کو غائب پایا اور برابر والے کمرے کا سامان بھی پھیلا ہوا ملا ۔نامعلوم چور مذکورہ کمرے سے بھی قیمتی سامان اور موبائل لے اڈے۔ نقلی سنگھ سینی نے بتایا کہ پولیس کی لاپروائی کے چلتے یہ حادثہ پیش آیا ،جب کہ آشرم میں چوری کی بڑی واردات کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعدادنقلی سنگھ کے مریدوں کا تانتا لگ گیا۔آشرم میں چوری کی اطلاع ملتے ہی کیرانہ کوتوالی پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور آناً فاناً میں بھاری پولیس فورس کے ساتھ کوتوالی انچارج موقع پر پہنچے اور واقعہ کے سلسلے میں باریکی سے چھان بین کی ،آشرم سے چوری کئے گئے ازیورات کی قیمت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، جنہیں نامعلوم چوروں نے چرایا۔حادثہ کے سلسلے میں نقلی سنگھ کے بیٹے پشکر نے کیرانہ کوتوالی میں تحریر دے کر بتایا کہ نامعلوم چورو نے ماں کالی کے مندر کا دروازہ توڑ کر ہیروں کا ہار، وغیر ملکی کیمرے، قیمتی زیورات کے ساتھ دیگر قیمتی سامان صاف کر دیا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی شرو کردی ہے۔مذکورہ چوری کی خبر کی اطلاع ملتے ہی پریس کلب کے صدر محراب چودھری اور بی جے پی ایم ایل اے سریش رانا جائے حادثہ پر پہنچے،انہوں نے کہا کہ چور باہر کے نہیں اڑوس پڑوس کے ہی ہیں پولیس اگر چاہے تو انہیں چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرسکتی ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment