Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

آب و ہوا کی تبدیلی کے خطروں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار: جاؤڈیکر

 

ہندوستان کی حکومت اور ملک کے عوام ماحولیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یواین آئی) وزیر ماحولیات و جنگلات پرکاش جاؤڈیکر نے آج کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے خطروں سے نمٹنے کے لئے تفصیلی منصوبہ اور روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اسے وزیر اعظم نریندرمودی کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ اس پر عمل کیا جاسکے۔مسٹر جاؤڈیکر نے موسمیاتی تبدیلی پر یہاں منعقدہ ایک سیمینار میں اس اطلاع کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت اور ملک کے عوام ماحولیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بجٹ میں اس مد میں 100 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا صاف ہندوستان مہم بھی ماحولیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کی طرف ایک کوشش ہے۔ وزیراعظم جنون کے ساتھ اس سمت میں کام کر رہے ہیں اور اب یہ قومی عزم کا موضوع بن چکا ہے۔مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ یہ مہم ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اس سے عادات اور ذہنیت بدلتی ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے لئے ملک کی تیاریوں کے بارے میں مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ ہندوستان کا کسان اور عام انسان نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے لئے ہمیشہ بے قرار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیکنالوجی اس کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 60 کروڑ سے زیادہ لوگ موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں۔ پان کی دکان میں بھی رچارج کوپن دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا م ماحولیاتی تبدیلی کی سچائی کو مسترد نہیں سکتے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے ٹیکنالوجی ہر جگہ پہنچے۔ کھیتی میں جس طرح سے تبدیلی آئی ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک کے کسان کو سب کچھ معلوم ہے۔ ملک میں کئی مقامات پر ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال ہو چکا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ریاست، ہر شہر اور ہر ضلع ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اپنا منصوبہ بنائے۔

...


Advertisment

Advertisment