Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پی چدمبرم کے بیان پر گرمائی سیاست

 

راشد علوی نے کہا کہ ایسے بیانات سے پارٹی کمزور ہوگی ، طارق انور بولے ’ چدامبرم نے غلط کچھ بھی نہیں کہا

نئی دہلی،25اکتوبر ( ایس ٹی بیورو)پی چدامبرم کے ذریعہ دئے گئے بیان پر سیاست گرما گئی ہے اور پارٹی کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں ۔ خیال رہے کہ کانگریس کے تھنک ٹینک میں سے ایک پی چدامبرم نے گذشتہ روز کہا تھا کہ’ مستقبل میں کانگریس پارٹی کا نہرو گاندھی پریوار سے باہر کا کوئی شخص پارٹی کاصدر ہوسکتا ہے ۔ سونیا اور راہل کو زیادہ سے زیادہ بولنا چاہئے تاکہ پارٹی مضبوط بن کرابھرے ‘ ۔ انکے اس بیان کے بعد کانگریس پارٹی کے سابق ترجمان اور سینئر لیڈر راشد علوی نے پی چدامبرم کے بیان پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا’گرپی چدامبرم کو کوئی مشورہ پارٹی کو دینا تھا تو یہ بات انہیں پارٹی فورم پر کہنی چاہئے تھی ‘۔ انہو ں نے کہا کہ میڈیا میں اس طرح کے بیانات آنے سے پارٹی پر اسکے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ مسٹر علوی نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے پارٹی کمزور ہوگی ۔ادھرایک زمانے میں سنجے گاندھی اور راجیوگاندھی کے بے حد قریبی مانے جانے والے این سی پی کے موجودہ رہنما اور ممبرآف پارلیمنٹ طارق انور نے پی چدامبرم کے بیانات کی تائید کی ہے ۔ مسٹر انور نے کہا کہ پی چدامبرم نے کوئی غلط بیان نہیں دیا ہے ۔ انہو ں نے جو کچھ کہا ہے وہ ماضی کی روایات کے مدنظر کہا ہے اور ماضی میں کانگریس پارٹی میں ایسی نظیر موجود ہیں کہ نہرو اور گاندھی پریوار سے باہر کا شخص پارٹی کا صدر رہ چکا ہے ۔ اس تعلق سے ایک دو لوگ نہیں بلکہ کئی لوگوں کا نام گنا یا جاسکتاہے ۔ اس لئے اس طرح کے بیانات کی تنقید میرے خیال میں مناسب نہیں ہے :طارق انور نے کہا ‘جبکہ بی جے پی نے مسٹر چدامبرم کے بیانات کی چٹکی لی ہے ۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پارٹی کے بڑے رہنما نہرو -گاندھی پریوار کی لیڈر شپ سے مطمئن نہیں ہیں ۔

...


Advertisment

Advertisment