Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 06:04 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

میں وزیراعلیٰ کے عہدہ کی دوڑ میں شامل نہیں

 

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد مرکزی وزیربرائے دیہی ترقیات نتن گڈکری نے دی صفائی ،کہا حکومت سازی سے متعلق نہیں ہوئی کوئی بات،دیوالی کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کیلئے کی اخلاقی ملاقات

کل ممبئی جائیں گے راج ناتھ ، شیوسینا سے بات چیت جاری

ممبئی 25 اکتوبر (یو این آئی)ریاست مہاراشٹرمیں حکومت سازی اور اور وزیر اعلی کے دعوے دار کے معاملے میںآج یہاں ریاست کے قد آور بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر نتن گڈکری نے خود وضاحت کی کہ وہ وزیر اعلی کی دوڑ سے خود کو دور کر رہے ہیں اور و ہ نوجوان بی جے پی لیڈر دیوندر فڑنویس کو وزیر اعلی بنائے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ فڑنویس نے چین کی سانس لی اور دوسری جانب حکومت کے محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے آج یہاں وانکھیڈے اسٹڈیم کا دوبارہ جائزہ لیا جہاں توقع کی جارہی ہے کہ28اکتوبرکو نئے وزیر اعلی کی حلف برداری عمل میں آئیگی ۔ذرائع کے مطابق آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی ہر کشن داس اسپتال کی افتتاحی تقریب میں ممبئی پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر انہوں نے سینئر بی جے پی لیڈران سے گفتگو بھی کی اور اب تقریباً یہ طے کرلیا گیا ہے کہ کہ سنتروں کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے آر ایس ایس کے سابق پرچارک دیوندر فڑنویس کو وزیر اعلی کا عہدہ دیا جائے گا ۔ذرائع نے مزید کہا کہ ہیکہ وزیر اعلی کی حلف برداری وانکھیڈے اسٹڈیم میں عمل میں آئیگی اور ان کے ہمراہ چند وزراء بھی حلف لیں گے ۔اسی درمیان دلت رہنما رام داس آٹھولے نے آج یہاں سینا صدر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی اور انہیں تقریباً اس بات کے لیئے راضی کرلیا کہ وہ بی جے پی کو حکومت سازی میں تعاون کریں۔رام دا س آٹھولے نے اخبار نویسیوں کو بتایا کہ انہوں نے سینا صدر سے ایک طویل گفتگو کی تھی اس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی سے اپنے اختلافات مٹانے کے لیئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔بی جے پی ذرائع کے مطابق اگر سینا نے ان کی حمایت نہیں کی تب بھی وہ تن تنہا حکومت سازی کا دعوی کریگی کیونکہ وہ سب سے زیادہ اکثریت والی سیاسی پارٹی ہے ۔اطلاعات کے مطابق 26 یا 27 اکتوبر تک مرکزی وزیر راجناتھ سنگ کی آمد کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی اپنے لیڈر کا انتخاب کریں گے اور اس کے بعد رسم حلف برداری عمل میں آئیگی۔یہ بھی طے ہے کہ پارٹی اراکین کا لیڈر ناگپور سے ہی منتخب کیا جائے گا اور وہ برہمن ہی ہوگا۔ لیکن اس بات کی اب تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ ریاست بی جے پی صدر دیویندر فڑنویس ہوں گے یا مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری ہونگے۔160 واضح رہے کہ ودربھ سے بی جے پی کے124ارکین اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ موجودہ حالات میں ایک اہم کردار ادا کریں گے ۔اسی درمیان آج ممبئی پولس کے اعلی افسران نے بھی وانکھیڈے اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اورسیکورٹی کے انتظامات کی تیاریاں بھی کی ساتھ ہی ساتھ وانکھیڈے اسٹڈیم انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی بکنگ نہ لے ۔اطلاعات کے مطابق ریاست میں پہلی مرتبہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت تشکیل دیئے جانے والی ہے لہذا پارٹی کے لیڈران کی یہ خواہش ہیکہ رسم حلف برداری عالیشان پیمانے پر کی جائے تاکہ اس میں ہر خاص وعام کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔دریں اثناء مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی دوڑ میں آگے چلنے والے مرکزی دیہی ترقی کے وزیر نتن گڈکری نے آج ناگپور میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔مسٹر گڈکری اسکوٹر چلاکر آر ایس ایس صدردفتر پہنچے۔ انہوں نے اس ملاقات کو اخلاقی ملاقات قرار دیا اور کہا کہ یہ مسٹر بھاگوت کو دیوالی کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کیلئے اخلاقی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی بننے کے سلسلے میں اس ملاقات میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔مسٹر گڈکری کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہاراشٹر اکائی کے صدر ویویندر فڑنویس بھی مہاراشٹر کے وزیر اعلی بننے کی دوڑ میں آگے چل رہے ہیں۔ ریاست میں ہونے والے حالیہ اسمبلی انتخاب میں سب سے زیادہ 123سیٹیں حاصل کرنے والی بی جے پی کے نو منتخب ممبران اسمبلی آئندہ 27 اکتوبر کو میٹنگ کرکے لیجس لیٹو پارٹی کا لیڈر منتخب کریں گے۔جس کے بعد 28 یا 29 اکتوبر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بحث کرنے کے لئے آنے والے پیر کو ممبئی پہنچ سکتے ہیں۔دوسری طرف بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان ممکنہ اتحاد کو لے کر پردے کے پیچھے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔سنگھ بی جے پی پارٹی اراکین کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اس میٹنگ میں پارٹی اراکین کا لیڈر طے کیا جائے گا جو مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد سنگھ کو مہاراشٹر کا مبصر مقرر کیا گیا تھا۔بی جے پی کو 288رکنی اسمبلی میں 122نشستیں ملی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کو لے کر بی جے پی پیچھے کے دروازے سے شیوسینا کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔انتخابات سے عین قبل دونوں جماعتوں کے درمیان 25سال پرانا اتحاد ٹوٹ گیا تھا۔مہاراشٹر بی جے پی کے صدر دیویندر فرنویس وزیر اعلی کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ہیں۔کچھ اور ناموں کو لے کر بھی قیاس آرائی چل رہی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل اپنی رہائش گاہ پر این ڈی اے کے تمام ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ طلب کی ہے ۔اس میں شیوسینا کے رکن شامل ہوں گے۔ مودی آج ممبئی میں ایک نجی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ وہ ممبئی میں کوئی سیاسی میٹنگ کریں گے یا نہیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment