Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:28 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تہوار آپسی اتحاد کا پیغام دیتے ہیں،اختلافات بھلاکر منائیں تہوار

 

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈرکے دفتر پرمنعقدہ دیوالی ملن پروگرام میں ایس ڈی ایم راجیش کمار سنگھ کی اپیل

یاسر عثمانی

دیوبند،24؍ اکتوبر(ایس ٹی بیورو) اکثریتی فرقہ کے تہوار دیوالی کے موقع پر سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ایوب بیگ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع دفتر پر دیوالی ملن پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں کثیر تعداد میں موجود لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی ،پروگرا م میں رکشہ پولروں نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں بطورپر مہمان خصوصی ایس ڈی ایم راجیش کمار سنگھ نے شرکت کی ۔اس موقع ایس ڈی ایم راجیش کمار سنگھ نے کہاکہ تہوار آپسی اتحاد کا پیغام دیتے ہیں اسلئے ہمیں اختلافات کو بھلاکر مل جل کر تہوار منانے چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ رکشہ پولر ایماندار، جفاکش اور جدوجہد کرکے زندگی گذارتے ہیں اور سخت محنت مزدور ی کرکے اپنے کنبہ کی پرورش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رکشہ پولر سماج کاایک بہترین خادم ہے اور دن رات سماج کی خدمت میں سرگرم رہتاہے۔ سابق شہر چیئرمین ضیاء الدین انصاری نے کہاکہ روشنیوں کا یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کاپیغام دیتاہے اور ہمیں سماج سے برائیاں ختم کرکے ایک بہتر اور مثبت سماج بنانے کی ترغیب دیتاہے۔ سینئر ایس پی لیڈر ایوب بیگ نے کہاکہ تمام تہوار آپسی بھائی چارہ کا پیغام دیتے ہیں ،اسلئے ہمیں مل جل کر ایک دوسرے کے تہوار منانے چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بڑھ چڑھ کر غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا چاہئے۔ اس موقع پر تمام رکشہ پولروں کو پھل اور مٹھائیاں تقسیم کرکے دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ میٹنگ کی صدارت ایس پی لیڈر اسعد جمال فیضی نے کی ،جبکہ نظامت کے فرائض حاجی حنیف نے انجام دیئے۔ اس موقع پر سینئر ایس پی لیڈر قاری راؤساجد،سریندر کمار،وپن کمار،سلیم،دلشاد، عرفان،کیلاش چند،شارق، رئیس احمد، ابوالحسن ،اسرار چھوٹا وغیرہ موجودرہے۔

...


Advertisment

Advertisment