Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:21 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دیوالی کے موقع پرآلودگی کے کنٹرول کیلئے دہلی سرکار نے چلائی مہم

 

مؤثر عوامی بیداری سے حکومت مطمئن، بڑی تعداد میں لوگوں نے پٹاخے کے بجائے دیئے جلاکر منایادیوالی کا تہوار

دیوالی کے مو قع پرراجدھانی میں آتشزدگی کے 20سے زیادہ واقعات

نثاراحمدخان

نئی دہلی، 24 اکتوبر(ایس ٹی بیورو) گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دہلی حکومت نے ماحولیات کلب، اسکولوں اور کالجوں، آرڈبلیواے کے تعاون اور مدد سے دیوالی کے تہوار کے دوران پٹاخے مخالف مہم چلائی۔ دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے مؤثر عوامی بیداری مہم تمام ایف ایم چینلز اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے چلائی۔ اس مہم کا نتیجہ کافی بہتر رہا ہے اور دارالحکومت کے کافی لوگوں نے اس سال بغیر پٹاخے کے محض دیئے جلا کر دیوالی کا تہوار جوش سے منایا۔ یہ اطلاع دہلی حکومت کے ماحولیات سیکریٹری مسٹر سنجیو کمار نے دی۔ دراصل پٹاخے اور دیگر آتش بازی کا استعمال کم سے کم کرنے کے ساتھ ہوا اور صوتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے دہلی حکومت نے دیوالی کے دوران اینٹی فائر کریکر مہم چلانے کے ساتھ آلودگی پر نظر رکھنے کے لئے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی ) نے 8 ٹیموں کی تشکیل کی تھی۔ اس کے علاوہ ڈی پی سی سی نے صوتی آلودگی کی سطح کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا م کرنے اور صنعتی پالیسی اور افزودگی 2006 کی نوٹیفکیشن کے تحت لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کیا۔ دیوالی کے دوران دہلی کے ماحول کے معیار کو جاننے کیلئے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے 6 مقامات یعنی آرکے پورم، مندر مارگ، پنجابی باغ، سول لائنس، آنندوہار اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) اپنے نیٹ ورک سے 8 مقامات پر نگرانی کی ہے۔ وہیں دوسری جانب محکمہ فائر بریگیڈ کیلئے بھی دیوالی کا دن کافی مصروف دن رہا کیونکہ انہیں آگ لگنے کی چھوٹی چھوٹی واقعات سے متعلق 220فون کال موصول ہوئے۔ آگ بجھانے کے محکمہ کے ایک افسر نے بتایاکہ دیوالی پر آگ لگنے سے وابستہ 220 واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرچہ تمام واقعات چھوٹی تھیں، ہم نے اس طرح کے حالات پر قابو کرنے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے تھے۔ فائربریگیڈکے افسر نے کہاکہ کسی بڑی واردات کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارے لوگ پوری رات کام پر لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم تازہ اعدادو شمار دیکھ رہے ہیں تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ کتنی دمکل گاڑیوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب قومی دارالحکومت میں دیوالی پر گذشتہ شب آگ سے متعلق 20سے 25چھوٹے مو ٹے واقعات کو لے کر محکمہ فا ئر بریگیڈ کے پاس فون آئے۔ محکمہ فا ئر بر یگیڈ کے ایک افسر نے کہا کہ ہمارے پاس 6؍سے 8؍بجے کے درمیان تقریبا 20؍سے 25؍فون آئے۔ہمارے ملازمین کو دن میں 2؍بجے سے رات 8؍بجے کے دوران 47؍فون آئے۔حکام کا کہنا ہے کہ دیوالی کے دن شام 6سے 8بجے کے درمیان کا وقت کافی اہم ہوتا ہے، کیونکہ اسی دوران زیادہ آتش بازی ہوتی ہے۔عام طور پر اسی مدت میں آگ سے متعلق واقعات کو لے کر زیادہ فون آتے ہیں۔گزشتہ سال اس مدت کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ کو 75فون آئے تھے۔

 

...


Advertisment

Advertisment