Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سیرت پاک پر مشہورتصنیف الرحیق المختوم کے رومن ایڈیشن کا اجرا ء

 

اس طرح کی کتابوں کا مزیدرومن ایڈیشن تیار ہونے سے نئی نسل کو اسلام کا مطالعہ کرنے میں آسانی ہوگی:سراج الدین قریشی

نئی دہلی، 22اکتوبر (ایس ٹی بیورو) انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ساتویں بین الاقوامی اسلامی کتاب میلہ میں آج سراج الدین قریشی نے سیرت پاک پر مشہورتصنیف الرحیق المختوم کے رومن ایڈیشن کا اجرا کیا۔مکتبہ الحسنات کے ڈائریکٹرفیصل فہیم نے بتایا کہ سیرت پاک پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔واضح رہے کہ الرحیق المختوم (اردو)کا ترجمہ وتصنیف اپنے وقتوں کے جید عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ الرحیق المختوم کا یہ رومن ایڈیشن ان لوگوں کو ذہن میں رکھ کرتیار کیا گیا ہے جواردو سمجھتے ہیں، لیکن پڑھ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ اب ایسے افراد کی تعدادروز بروز بڑھ رہی ہے اور انہیں سیرت پاک کا مطالعہ کرنے میں بڑی دشواری پیش آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایڈیشن سے ایسے لوگوں کو بے حد فائدہ ہوگا۔اجرا کے بعد سراج الدین قریشی نے اس ایڈیشن کے کئی صفحات کا مطالعہ کیا اور کہا کہ اگر اس طرح کی کچھ اور کتابوں کا رومن ایڈیشن تیار ہوجائے تو اس سے نئی نسل کو اسلام کا مطالعہ کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج آسان زبان میں بات کرنے کا وقت ہے اور جو تہذیب وتمدن خود کو زیادہ سے زیادہ آسان زبان میں پیش کرے گا وہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ مکتبہ الحسنات کے اس میلہ نے گزشتہ 6 برسوں میں زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ اس بار اس میلہ میں سعودی عرب،پاکستان، چین،متحدہ عرب امارات، لبنان، امریکہ، برطانیہ، ملیشیا،سنگاپور،سری لنکا،ایران اور مصرکے مختلف مکتبوں سے شائع کتابیں جمع کی گئی ہیں، جہاں قرآن، قرآن ریڈرپین، اذان کلاک، اسلامی یادگاریں، حجاب، طغرے، عطر،سی ڈیز،ڈی وی ڈیز اور بچوں کیلئے اسلامی گیم بھی فروخت کیلئے موجود ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی تہذیب وتمدن سے متعلق بھی مختلف اشیا کا ذخیرہ لایا گیاہے۔یہ میلہ آئندہ26اکتوبرتک جاری رہے گا۔

...


Advertisment

Advertisment