Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:15 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مودی، میری کام اور پرینکا پٹاخے کی بازارمیں دھوم

 

لکھنؤ، 22 اکتوبر (یوا ین آئی) لوک سبھا انتخاب کے بعد اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دھماکہ خیز جیت دلانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر بنے پٹاخے اس بار دیوالی میں بھی خوب دھوم مچا رہے ہیں۔مودی بم، مودی دھماکہ، پرینکا پھلجھڑی، میری کوم لڑی اور منگلیان راکٹ نام کے پٹاخوں سے اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ، فیض آباد، بارہ بنکی، الہ آباد، وارانسی، کانپور، گورکھپور، علی گڑھ، بریلی۔ مظفر نگر اور ریاست کے دیگر شہروں میں دیوالی کے موقع پر سجنے والے بازار بھرے پڑے ہیں۔ انتخابات کے وقت مہم کے دوران مسٹر مودی کے جارحانہ رخ کو پسند کرنے والے لوگ تو مودی بم اور مودی دھماکے کے نام سے بنے پٹاخے اتھوں اتھ لے رہے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے کے شوقین اہم لوگوں کے نام پر بننے والے پٹاخوں کو بڑے شوق سے خرید رہے ہیں۔عام طور پر پٹاخے خریدتے وقت لوگ کافی بھاؤ تاؤ کرتے ہیں لیکن مشہور اور اہم لوگوں کے نام پر بنے پٹاخوں کے لئے لوگ زائد قیمت کی پرواہ نہیں کر رہے ہیں۔ وہ اپنی مثالی اور اپیل کرنے والی شخصیات کے نام پر بنے پٹاخے خوب پسند کر رہے ہیں۔لکھنؤ میں اسلامیہ اسکول کے میدان میں پٹاخے کی دکان لگانے والے رام اوتار نے کہا کہ مودی، پرینکا اور میری وم کے نام پر بننے والے پٹاخے لوگوں کی پہلی پسند بن رہے ہیں۔ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں مودی کے کرشمے کے قائل لوگ تو مودی بم اور مودی دھماکہ پٹاخوں کے ای دو پیکٹ تو لے ہی لیتے ہیں۔ گومتی نگر میں پٹاخے کی دکان سجانے والے وکرم نے کہا کہ مودی بم اور مودی دھماکہ کے ساتھ نوجوان پرینکا پھلجھڑی اور میری کوم لڑ یاں بھی پسند کر رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ مودی، پرینکا، میری کوم، مگلیان ناموں پر بنے پٹاخے دیکھ کر لوگوں کے ہونٹوں پر پہلے تو مسکراہٹ تیرتی ہے بعد وہ الٹ پلٹ ر انہیں دیکھنے کے بعد خرید ہی لیتے ہیں۔الہ آباد کے ٹرا بازار میں پٹاخے کی بڑی سی دکان لگائے ستیش نے کہا کہ مسٹر مودی کا دھماکہ انتخابات میں جیسے پورے ملک میں گونج رہا ہے ویسے ہی مودی بم کا دھماکہ بھی بڑی دور تک گونجیگا۔کانپور کے انورگنج میں پٹاخے کی دکان پر بیٹھے رحمن نے ا اں صاحب مودی کے نام کے پٹاخے تو لوگوں کو خوب بھا رہے ہیں۔ بچے اپنے اہل خانہ سے مودی کے نام کے پٹاخے خریدنے کے لئے کہتے ہیں۔ ویسے راکٹ چھوڑنے والے مگلیان نام کے را ٹوں کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ نوجوان پرینکا اور میری وم نامی پٹاخوں کے دو پیکٹ تو لے ہی لیتے ہیں۔ ویسے تو ہر سال پٹاخہ بنانے والا مشہور لوگوں خاص طور پر کھلاڑیوں اور فلمی شخصیات کے نام پر پٹاخے بناتے تھے اور اپنی فروخت میں اضافہ کرتے تھے۔ لیکن حال ہی میں مسٹر مودی، محترمہ میری کوم اور مگلیان کو ملنے والی بے پناہ کامیابی سے استفادہ کرنے میں وہ کامیاب ہوتے دکھائی ہیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment