Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:59 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تاریکی پر روشنی اوربرائی پراچھائی کی علامت ہے دیوالی: نجیب جنگ

 

لیفٹیننٹ گورنر، اسمبلی اسپیکر، ستیش اپادھیائے اور لولی نے دی دیوالی کی مبارکباد ، خوشی اور اتحاد کیساتھ منانے کی اپیل* فضائی آلودگی سے بچنے کا مشورہ

نئی دہلی، 22اکتوبر (ایس ٹی بیورو) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، دہلی اسمبلی کے اسپیکرایم ایس دھیر، بی جے پی دہلی پردیش صدر ستیش اپادھیائے، کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے آج لوگوں کو دیوالی کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ روشنی کایہ تہوارتمام لوگوں کی زندگی کو روشن کرے گا اور خاص طور پر ان لوگوں کے زندگی کو جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔مجھے امید ہے کہ یہ سب کی زندگی میں صحت، خوشی اور خوشحالی لائے گا۔انہوں نے کہا کہ روشنی کایہ تہوار برائی پر اچھائی تاریکی پر روشنی اور مایوسی پر امید کی جیت کی علامت ہے۔انہوں نے لوگوں کو کافی جوش اور خوشی اور مٹھائی اور روشنی کے ساتھ تہوار منانے کو کہا، لیکن لوگوں کو آواز اور فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے مشورہ دیا۔انہوں نے شہریوں سے حادثات کے خلاف احتیاط برتنے اور اس بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ تہوار صحیح روح کے ساتھ منایاجائے اور سب کیلئے خوش حالی کوعام کرے۔اسمبلی اسپیکر ایم ایس دھیر نے دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ تہوار خوشی اور روشنی کیساتھ منانے کی اپیل کی۔ مسٹر دھیر نے بھی عوام سے دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی سے بچنے کی اپیل کی۔ بی جے پی دہلی پردیش صدر ستیش اپادھیائے نے بھی دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تہوار خوشیاں اورخوشحالی لائے گا۔ بی جے پی دفتر میں آج ’دیوالی پوجن‘ کا بھی انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ رمیش بدھوڑی اور مہیش گری، ممبراسمبلی مانگے رام گرگ، کلونت رانا، ڈاکٹرنندکشور گرگ، سبھاش سچدیوا، سبھاش آریہ، یوگیندر چندولیہ، سبھاش آریہ، جے پرکاش اور شکھارائے وغیرہ نے شرکت کی۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے بھی دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک اور بالخصوص دہلی کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں خوشی اور جوش کیساتھ تہوار منانا چاہئے، مگر امن وامان کابھی خیال رکھنا بے حدضروری ہے۔ مسٹرلولی نے کہاکہ دیوالی کا تہوار قومی یکجہتی کی علامت ہے اس لئے اتحاد کیساتھ دیوالی منانے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے سے خوشیاں تقسیم کریں۔

...


Advertisment

Advertisment