Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

یونائیٹڈ مسلمس فرنٹ نے یوپی کے وزیر اعلی کو میمورنڈم بھیجا

 

جامعہ نگر تھانے کے سامنے یوپی زمین کی باؤنڈری کو 10فٹ اندر کرنے کی اپیل*یوپی سرکار اگر ۱۰ فٹ زمین کا معاوضہ چاہتی ہے تو یونا ئیٹیڈ مسلمس فرنٹ معاوضہ دینے کو تیار: ایڈوکیٹ شاہد علی

شمس آغاز شمسی

نئی دہلی 21اکتوبر(ایس ٹی بیورو) یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کے صدر شاہد علی ایڈوکیٹ نے اتر پر دیش کے وزیر اعلی کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے جس میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جامعہ نگرجوکہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے وہاں جامعہ نگر تھانہ کے سامنے یوپی سرکا ر کی زمین کی باؤنڈری ہے جس کی وجہ سے سڑک کافی تنگ ہوگیا ہے جس کی روزانہ صبح شام جام لگا رہتا ہے بچوں کو اسکول اور لوگوں کو اسکول جانے کے لئے کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑتا ہے کئی دفعہ تو ایسا ہوا ہے کہ شدت کی گرمی میں جامکی وجہ بچے و بچیاں بیہوش بھی ہوگئی ہیں گزشتہ کئی سالوں کا اگر ریکارڈ دیکھا جائے توپتا لگتاہے کہ سڑک کی تنگ ی کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جام میں پھنسے ہوئے کئی مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے اترپر دیش سرکا ر اگر جامعہ نگر تھانے کے سامنے اپنی زمین پر بنی باؤنڈری کو ۱۰ فٹ اندر کر لے توسڑک کافی کشادہ ہوجائے گااور جام سے عوام کو نجات چھٹکارا مل جائے گااگر زمین کے عوض میں یوپی سرکارمعاوضہ چاہتی ہے تو یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ معاوضہ دینے کے لئے تیار ہے اس بارے میں یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کے سر براہ شاہد علی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ ہم اتر پر دیش کے وزیر اعلی کو میمورنڈم ارسال کیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ روزانہ اوکھلا ہیڈ پر شدید جام لگتا ہے جامعہ نگر تھانہ کے سامنے سڑک کی دوسری جانب یوپی سرکارکی زمین ہے اور وہ باؤندری کی ہوئی ہے اور باؤندری سے متصل سڑک کافی تنگ ہے اگر یوپی سرکاراپنی باؤنڈری کو ۱۰ فٹ اندر کرلے تو سڑک کافی کشاد ہ ہوجائے گااور پھر وہاں گول چکر کی تعمیرکی جائے گی جس سے لوگوں کو جام سے چھٹکارا مل جائے گاشاہد علی ایڈوکیٹ نے مزید کہاکہ اگر دس فٹ زمین کے عوض میں یوپی سرکا ر معاوضہ چاہتی ہے تو وہ معاوضہ یونائیٹیڈمسلمس فرنٹ دینے کو تیا رہے ہم یوپی کے وزیر اعلی سے اس بات کی امید کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور ہمیں زمین فراہم کریں گے تاکہ لوگوں کو جام سے نجات ملے-

...


Advertisment

Advertisment