Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:01 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

رشوت خور پولس افسران کیخلاف شکایت کریں عوا م

 

دہلی پولس ہیڈکوارٹرمیں دہلی پولیس کی انسداد بدعنوانی مہم کی شروعات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کااظہار خیال

نثاراحمدخان

نئی دہلی،20اکتوبر( ایس ٹی بیورو) رشوت خور پولس افسران کیخلاف عوام شکایت درج کرائیں اور کسی بھی قیمت پر رشوت خوری اور بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولس اور بلڈرمافیاؤں کے درمیان سمجھوتہ کو ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا۔ یہ باتیں آج لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نجیب جنگ آج پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے دہلی پولیس کی انسداد بدعنوانی مہم کی شروعات کی۔ نجیب جنگ نے کہاکہ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے تحت دہلی پولس کو کوئی بھی غیرقانونی تعمیر رکوانے کااختیار نہیں ہے، اگر کوئی پولس والا آپ سے پیسے مانگتا ہے تو فوراً پولس سے اس کی شکایت کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ دہلی پولس کو کسی بھی غیرقانونی تعمیرات کی اطلاع محکمہ محکمے کو دینی ہوتی ہے، مگر کوئی بھی پولس افسر اطلاع نہ دینے کی بات کہہ کرآپ سے پیسے مانگتا ہے تو فوراً 1064پر اس کی شکایت درج کرائیں۔ مسٹر جنگ نے مہم کے بارے میں کہا کہ بدعنوانی کو روکنے میں یہ ایک اہم قدم ثابت ہوگا اور لوگوں کو رشوت دینا بند کرنا چاہئے۔پولیس نے متعدد اشتہارات جاری کئے ہیں جن میں عوام سے پولیس سے متعلق کسی بھی طرح کی بدعنوانی کی معلومات ہیلپ لائن نمبر 1064اور واٹس اپ ہیلپ لائن نمبر 9910641064 پر دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ واٹس اپ نمبر پر تصویر بھی ثبوت کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔نجیب جنگ نے یہ بھی کہاکہ آج ہرشخص کے پاس موبائل ہے اگر وہ چاہیں تو اس کی ریکارڈنگ کے ذریعہ اسٹنگ آپریشن کرسکتے ہیں جس سے بدعنوانی اور رشوت خوری کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر پولس کمشنر بی ایس بسّی نے کہاکہ میرے ماتحت پولس افسران ہروقت کام کرنے کیلئے تیار ہیں، مگر کسی بھی پولس افسر کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو اسے پیش کیاجائے، ہم اس کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پولس افسران بھی موجود تھے۔ دوسری طرف دہلی سرکار نے آنے والے دنوں میں صفائی مہم پر مزید تیزی لائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نجیب جنگ آج راج نواس میں دوبڑی میٹنگ کرکے صفائی مہم کاجائزہ لیا اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لانے کاحکم دیا۔ میٹنگ میں تینوں میونسپل کارپوریشن کے میئر، چیف سکریٹری، ڈی ڈی اے کے چیئرمین، محکمہ تعلیم کے سکریٹری، محکمہ صحت کے سکریٹری، محکمہ تعمیرات عامہ کے سکریٹری، دہلی جل بورڈ کے افسران کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

 

...


Advertisment

Advertisment