Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کیرانہ اسمبلی سیٹ پر رائےشماری آج


سیاسی لیڈروں کی دھڑکنیں تیز،اسمبلی امیدوار اور ان کے مخصوص ایجنٹ کے علاوہ کسی بھی ایجنٹ کو موبائل یا کیلکو لیٹر گنتی مر کز پر لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی:ڈی ایم شاملی

محمد شاہزر خان

کیرانہ ،18اکتوبر(ایس ٹی بیورو) ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ نے کہا کہ کیرانہ اسمبلی پر ہوئے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو پر امن اور ایماندارانہ طریقے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار یا اس کے ممنظور شدہ ایجنٹ کو چھوڑکر کسی کو بھی موبائل اورکیلکولیٹر لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی اختتام پر فاتح امیدوار کی جانب سے فتح جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہیخوشی فائرنگ کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ آئندہ کل(آج) شاملی کی نوین منڈی میں کیرانہ اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخاب کی گنتی ہوگی،جس کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ آجکلکٹریٹ میں ووٹوں کی گنتی عمل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک امیدواروں کے 14 پولنگ ایجنٹوں یا اسکے اہم انتخابی ایجنٹ میں سے ایک سمیت 15لوگوں کو ہی ووٹوں کی گنتی مرکز پر آنے کی اجازت ہوگی۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ای وی ایم کا نمبر ملاپ کر کے ہی آگے ووٹوں کی گنتی شروع کریں اور تمام سرکاری ملازمین ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے نصف گھنٹہ قبل اپنی ٹیبل پرپہنچنا یقینی کریں۔ اس موقع پرضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ رٹرنگ آفیسر سریش کمار مشرا، ووٹوں کی گنتی ایجنٹ سماجوادی پارٹی سے شمشاد، مستقیم، راشد علی، شاہنواز بابو، عباس اور کانگریس سے محمدقیوم ، انور علی، عبد الحفیظ ، عثمان چودھری اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے راجدیپ اور امیدوار پردیپکرنوال اور ان کے ایجنٹ سشیل کمار وغیرہ موجود رہے۔

...


Advertisment

Advertisment