Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:23 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بلیماران میں تین روزہ ’صاف بھارت مہم‘ کا آغاز

 

صفائی کے ساتھ ساتھ مچھروں کو بھگا نے کیلئے دھنواں بھی چھو ڑا جا ئے گا

نئی دہلی،18،اکتوبر ( امیر احمد راجہ/ ایس ٹی بیورو) حلقہ بلی ماران وارڈ نمبر86میں وزیر اعظم کے بھارت سووچ ابھیان کے تحت آج صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔علا قہ کو نسلر اور سٹی زون کے ڈپٹی چئیر مین عمران حسین کے فر یضہ حج پر جا نے کی وجہ سے انکے چھو ٹے بھا ئی عر فان حسین اور فرقان حسین کی نگرا نی میں پورے بلی ماران علا قے کی صفائی کی گئی۔صفا ئی مہم کا یہ پروگرام تین روز تک چلے گا۔کل اتور کے روز یہ پروگرام گلی قا سم جان میں اور پرسوں پیر کے روز پھا ٹک پنجا بیان میں چلا یا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ ملیریا کی جا نب سے مچھر بھگا نے کیلئے دھنواں بھی چھو ڑا جا ئے گا۔اس مو قع پر اسکولی بچوں نے ایک ریلی بھی نکا لی۔ریلی میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ "نہ خود گندگی کر یں گے اور نہ دوسروں کو کر نے دیں گے"لوگوں سے اپنے گھروں کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی گلی اور محلوں کو بھی صاف رکھنے کی تا کید کی گئی۔اس مہم میں شر کت کر نے والوں میں محمد ریا ض میاں (منو بھا ئی)محمد رئیس،معین الدین،چچا ذوالفقار خان،عبد القادراور ما سٹر محمد یو سف نے شر کت کی ۔اسکے علا وہ مرزا اسرار احمد،ملیریا انسپکٹر جے پی شر ما اور صفا ئی انسپکٹر دین دیال نے بھی شر کت کی۔

 

...


Advertisment

Advertisment