Today: Monday, November, 20, 2017 Last Update: 12:58 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

قزاخستان اور بحرین کی یوم آزادی کے موقع پر پرنب کا پیغام

 
نئی دہلی،15 دسمبر(یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکھرجی نے جمہوریہ قزاخستان کی حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی (16دسمبر ) کی 24 ویںسالگرہ کے موقع پر مبارکباددی ہے ۔ جمہوریہ قزاخستان کے صدر عالی جناب نور سلطان نذربائیف کے نام ارسال کردہ پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا : “ حکومت ہند ،ہندوستانی عوام اور میں اپنی طر ف سے آپ کواور آپ کے عوام کو آزادی کی 24ویں سالگرہ کے موقع پر پُر جوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ چاربرسوں کے دوران آپ کی قیادت میں قزاخستان نے تمام جہتوں میں واضح پیش رفت کی ہے ۔ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی کے ساتھ آگے بڑھے ہیں ۔ گزشتہ جولائی میں ہندوستانی وزیراعظم کے دورئہ قزاخستان سے ہماری شراکتدار ی میں کافی استحکام آیا ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک وتعاون کے نئے دروازے کھلے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوستانہ تعلقات آنے والے برسوں میں نئی بلندیوں کو چھوئیں گے اور دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی اورترقی کے لئے ایک دوسرے کے معاون ہوں گے ۔میں اس موقع کو غنیمت جان کر آپ کی ذاتی صحت اور خوشحالی کے ساتھ قزاخستان کے دوست عوام کی بھلائی اورترقی کے لئے دعاگو ہوں۔”صدر جمہوریہ ہند مسٹرپرنب مکھرجی نے بحرین کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن (16دسمبر 2015 ) کے موقع پر مبارکباددی ہے ۔ بحرین کے شاہ عالی جنابحماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے نام اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا : “ حکومت ہند ،ہندوستانی عوام اور میں اپنی طر ف سے آپ کواور آپ کے عوام کو بحرین کے قومی دن کے موقع پر پُر جوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ہندوستان اور بحرین کے درمیان قریبی اوردوستانہ تعلقات کافی پرانے ہیں۔تہذیبی ،ثقافتی اور اقتصادی لین دین کی وجہ سے ہمارے تعلقات صدیوں سے مستحکم ہیں ۔حالیہ برسوں میں یہ شراکتداری مزید مستحکم ہوئی ہے ۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوستانہ تعلقات آنے والے برسوں میں نئی بلندیوں کو چھوئیں گے اور دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی اورترقی کے لئے ایک دوسرے کے معاون ہوں گے۔میں اس موقع کو غنیمت جان کر آپ کی ذاتی صحت اور خوشحالی کے ساتھبحرین کے امن پسند دوست عوام کی بھلائی اورترقی کے لئے دعاگو ہوں۔”
 
...


Advertisment

Advertisment