Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:24 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مندر معاملہ :راہل نے پھر بی جے پی اور سنگھ کو نشانہ بنایا

نئی دہلی۔ 15دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو آسام میں ایک مندر میں داخل ہونے سے روکے جانے کے معاملے پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صفائی دینے کے باوجود یہ تنازعہ فی الحال رکتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے آج پھر دہرایا کہ ان کو بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لوگوں نے مندر میں جانے سے روکا تھا۔مسٹر گاندھی نے آج صبح ٹوئٹر پر لکھا بی جے پی /آر ایس ایس کے کارکنوں نے آسام میں مجھے مندر کے اندر جانے سے روکا۔ مجھے روکنے والے یہ کون ہوتے ہیں۔پارٹی نے رکن پارلیمان گورو گوگوئی کے حوالے سے کل رات کئے گئے ۔
ٹوئٹ میں کہاکہ مسٹر گاندھی مندر کے بعد سترا بھی گئے جو شری منت شنکر دیو کے تئیں ان کی عقیدت کو ظاہر کرتا ہے ۔ مسٹر گوگوئی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی ڈالی جس میں مندر میں داخلے کے دروازے پر جمع ہوئے عقید ت مندوں کو دکھایا گیا ہے جن میں سے بیشتر خواتین ہیں۔
 
...


Advertisment

Advertisment