Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فوج اور بحریہ میں خواتین کو جنگی کردار نہیں

نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے فوج اور بحریہ میں خواتین کو جنگی کردار میں شامل کرنے کی کسی تجویز کو منظوری نہیں دی ہے ۔ وزیر مملکت برائے دفاع را¶ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے خواتین کو فضائیہ میں پانچ سال کی مدت کے لئے تجرباتی بنیاد پر جنگی کردار میں شارٹ سروس کمیشن افسر کے طور پر شامل ہونے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور بحریہ میں خواتین کو جنگی موڈ میں بھرتی کی کسی تجویز کو منظوری نہیں دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی فوج میں 1412، AF میں 1128 اور بحریہ میں 418 خواتین شارٹ سروس کمیشن کے تحت افسر کے طور پر زیر خدمت ہیں۔ ایئر فورس میں 351 اور فوج میں 64 خواتین افسران کو مستقل کمیشن دیا گیا ہے جبکہ بحریہ میں ایک بھی خاتون افسر کو مستقل کمیشن نہیں ملا ہے ۔
 وزیر مملکت برائے دفاع نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں فوج کے 306، بحریہ کے 327 اور فضائیہ کے 224 شارٹ سروس کمیشن کے حکام نے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لی۔
 
...


Advertisment

Advertisment