Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

خبروں کے بعد ملی وسماجی تنظمیں حرکت میں

کیرانہ (ایس ٹی بیورو) سیاسی تقدیرسمیت مختلف اخبارات مےں علاقائی فساد زدگان کےمپوں مےں پناہ گزینوں کی پریشانیوںاور خاص کر ان کی لحاف اور کمبل کی ضرورت کے حوالہ سے خبر شائع ہونے کے بعد ملی وسماجی تنظیمیں حرکت میں آئی ہےں،آ ج جمعیت علمائے ہند ،مدرسہ اشاعت الاسلام کیرانہ اور آج مسلم اےجوکےشنل اینڈ ویلفیئر سوسائیٹی کے عہدیداران نے مقامی بھورا روڑ پر واقع کےمپ کا دوہ کےا اور گھنٹوں تک ہزاروں مظلومین سے ملاقات کی۔مدرسہ اشاعت الاسلام کے نائب مہتمم ماسٹر سمیع اللہ خان نے سیاسی تقدیرکو بتایا کہ خنک آمیز موسم مےں کس طرح ےہ لوگ اور ان کے معصوم بچے زندگی گزاررہے ہےں،ان کی حالت زار دےکھنے اور ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ایجوکےنشل سوسائیٹی کے علی حسن پانی پتی نے کہا کہ صورت حال نہ صرف ابتربلکہ حد درجہ ابتر ہے۔
،ان کا کےا سروے کےا جائے؟ کون سروے کرے ؟ان بیچاروں کے پاس سردی سے بچاو¿ کے لےے کچھ نہےں رہ گیا ہے ،البتہ بڑی تعداد کے پاس خستہ حال پُرانے لحاف ضرور ہےں، ابھی بھی ۲ ہزار لحافوں اور کمبلوں کی ضرورت ہے، متاثرین نے ہمےں بتایا کہ اب تو ان کی پریشانی دےکھنے کے لےے ملی تنظیموں نے ےہاں آنا ہی بند کردیا ہے۔دھیان رہے کے سیاسی تقدیر نے اس تعلق سے ۴ کالمی بڑی خبر چھاپی تھی جس کے بعد ےہ تنظیمیں ےہاں پہنچی ہےں،واقعی ےہ غریب اور بے سہارا لوگ کھلے آسمان کے نیچے سونے پر مجبور ہےں،بھلا شامیانوں مےں کہاں ہوا رک پاتی ہے۔
 
...


Advertisment

Advertisment