Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:23 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جامعہ ملیہ میں انڈونیشیا کے وفد کی آمد

نئی دہلی،9دسمبر، ایس ٹی بیورو: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں انڈونیشیا کی یونیورسٹی کے ایک وفدنے دورہ کیا۔ انڈونیشیا کی یونیورسٹی کے اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس کو انڈونیشیا آکر تحقیق کے کاموں میں باہمی تعاون کی درخواست کی اور سوالوں کے جوابات دیے۔ شعبہ اسلامک اسٹڈیزکے صدرپروفیسر اقتدار محمد خان نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ انڈونیشیا کے اساتذہ اور ہمارے شعبے کے اساتذہ کے ذریعہ طلبہ و طالبات میں تہذیب و ثقافت اور تعلیمی صورتِ حال کا باہمی تبادلہ خیال کیا جائے کیوں کہ دونوں ملکوں کا ایک دوسرے سے قدیم دور سے تعلق رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ تعلقات مزیدمضبوط و مستحکم ہوں گے۔ پروفیسر سیدشاہد علی نے تعلیمی تبادلہ خیال کی ابتدا کے لیے دونوں ملکوں کی زبانوں میں تحقیقی مقالات کی اشاعت کی تجویزپیش کی۔ اس موقع پر میں شعبہ کے تمام اساتذہ ،پروفیسر اقتدار محمد خان ، پروفیسرمحمد اسحٰق،پروفیسرسید شاہد علی،پروفیسر فریدہ خانم، ڈاکٹرمحمدارشد، ڈاکٹرخالد خان،جناب جنید حارث ،ڈاکٹر مفتی مشتاق تجاروی، ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر عابدہ کوثر، ڈاکٹر الطاف حسین ،اسامہ شعیب علیگ،نجم السحر اور شعبہ عربی کے صدرپروفیسر ایوب ندوی اورڈاکٹر صہیب عالم شامل تھے۔ 
...


Advertisment

Advertisment