Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سابق رکن اسمبلی قتل معاملے کے اہم گواہ کا قتل

نئی دہلی۔ 9دسمبر (یو این آئی) نجف گڑھ کے سابق رکن اسمبلی بھرت سنگھ کے قتل معاملے میں ایک اہم گواہ کو آج نامعلوم حملہ آوروں نے روہنی علاقہ میں گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ شا م چھ بجے سابق رکن اسمبلی قتل معاملے کے ایک اہم گواہ وپن کو روہنی کے سیکٹر بارہ کے جاپانی پارک کے نزدیک نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ وہ سابق رکن اسمبلی کا ڈرائیور اور قابل اعتماد بھی تھا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کار میں آئے تھے ۔ ان لوگوں نے پانچ گولیاں چلائیں جن میں سے تین وپن کے لگیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پرشانت وہار پولیس اسٹیشن میں قتل کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کی جارہی ہے ۔خیال رہے کہ 29مارچ کو سابق رکن اسمبلی نجف گڑھ۔بہادر گڑھ روڈ کے نزدیک جب شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے اسی وقت آٹھ حملہ آوروں نے انہیں گولی مارکر قتل کردیا تھا۔
 
...


Advertisment

Advertisment