Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 10:07 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

صدر اور وزیراعظم کی سونیا کی یوم پیدائش پر نیک خواہشات

نئی دہلی،9دسمبر (یو این آئی)صدر پرنب مکھرجی، وزیراعظم نریندر مودی اور کئی بڑے رہنما¶ں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ان کے 69 ویں یوم پیدائش پر آج نیک خواہشات پیش کی ہیں۔مسٹر مکھرجی نے اپنے پیغام میں کہا، ‘میں آپ کے یوم پیدائش پر بہت ساری نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اپنی عوامی زندگی کی طویل مدت میں آپ نے ملک کی بڑی خدمت کی ہے اور آپ نے عوامی زندگی کے ہر پہلو میں شاندار تعاون کیا ہے ۔ میں آپ کی کارکردگی کی ستائش کرتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ خدا آپ کو اچھی صحت اور خوشیاں دے اور ملک کی خدمت کیلئے طویل عمر سے نوازے ۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی محترمہ گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارک باد دی تھی۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات۔ بھگوان انہیں صحت مند اور لمبی عمر دے ۔صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ کانگریس اور دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ کانگریس کے کارکنوں نے بھی محترمہ گاندھی کو مبارک باد دی ہے ۔کانگریس لیڈر اور پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا اور دراوڑ منیتر کزگم کے سربراہ ایم کروناندھی نے بھی اس موقع پر محترمہ گاندھی کو نیک خواہشا ت پیش کی ہیں۔محترمہ گاندھی نے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مل کر کام کریں۔انہوں نے پارٹی کے سرکاری سوشل نیٹ ورک سائٹ پر کہا “مل کر ہم ہر طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرسکتے ہیں چاہے وہ سمندر کی طرح گہرے یا آسمان کی طرح بلند ہی کیوں نہ ہوں”۔محترمہ گاندھی کی پیدائش 9 دسمبر1946 کو ہوئی تھی۔
 
...


Advertisment

Advertisment