Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

حکام کی توجہ ریلیف اقدامات اور بیماری کے پھیلاﺅ کی روک تھام پر

 
چنئی،8دسمبر(آئی این ایس انڈیا)سیلاب متاثرہ چنئی اور ارد گرد کے علاقوں میںبارش کا سلسلہ بند ہے اور اب حکام کی توجہ ریلیف اقدامات اور بیماری کے پھیلا¶ کو روکنے پر ہے۔بہت کم علاقوں میں پانی میں کمی کے ساتھ ہی مرکز اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں نے ریلیف اقدامات جنگی پیمانے پر شروع کر دیا ہے۔ضروری چیزوں کی فراہمی بغیر رکاوٹ کے ہو اس کے لئے تمل ناڈو حکومت نے قدم اٹھائے ہیں۔دودھ کی فراہمی گزشتہ ہفتے رک گئی تھی جسے تقریبا مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔حکومت نے کم قیمت پر سبزیاں فروخت کےلئے خوردہ دوکانیں کھولی ہیں تاکہ سبزیوں کی فراہمی صحیح طریقے سے ہو سکے۔چنئی اور ارد گرد کے علاقوں میں ایندھن اور ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی خراب ہو گئی تھی، لہذا ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن مانگ کوپورا کرنے کےلئے اپنے پلانٹس کی مکمل توانائی سے کام کر رہی ہے۔کئی غیر سرکاری تنظیم اور مختلف تنظیموں کے رضاکارامدادی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اب ساری توجہ وبا کے پھیلا¶ کو روکنے پر ہے۔سرکاری ڈاکٹروں نے کئی متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اور رہائشیوں کو ادویات دیں تاکہ وہ انفیکشن سے خود کو محفوظ رکھ سکیں ۔
 
...


Advertisment

Advertisment