Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 02:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

14 نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر کو اصولی منظوری

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے ملک بھر میں 14 نئے ہوائی اڈوں کو قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی کی ہے ۔ شہری ہوا بازی کے وزیر مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں 14 نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ یہ ہوائی اڈے گوا میں موپا، مہاراشٹر میں نوی ممبئی، شرڈ¸ اور سندھدرگ، کرناٹک میں شموگا، گلبرگہ، ھاسن اور بیجاپور، کیرالہ میں کننور، مغربی بنگال میں درگاپور، سکم میں پے کیانگ، مدھیہ پردیش میں گوالیار اور دتیا، اترپردیش میں کشی نگر اور پدڈوچیر¸ میں کرائیکل میں بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہوائی اڈے گرین فیلڈ ہوائی اڈہ پالیسی کے تحت بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت درخواست گزار کو تجویز کرنا ہوتا ہے ۔ بہار سے اس پالیسی کے تحت کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے ۔مسٹر شرما نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت نے کولکتہ اور چنئی ہوائی اڈوں کو سرکاری نجی شراکت داری کے تحت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے سے جاری کی گئی مجاز درخواست بھی واپس لے لی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں سے متعلق منصوبوں کے نفاذ کی تمام سطحوں پر نگرانی کی جاتی ہے ۔ اس میں پروجیکٹ، تخمینہ، کارکردگی اور تبدیل کرنے کا مرحلہ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ بجٹ پر بھی م¶ثر نگرانی جاتی ہے ۔ اس کے لئے انڈین ایرپورٹ اتھارٹی کے پاس م¶ثر طریقہ کار ہے ۔ اس نظام کے نفاذ، کوالٹی، یقین دہانی، اخراجات کی نگرانی اور ریگولیٹری نظام کو یقینی بناتاہے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment