Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:26 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈ

نئی دہلی،7 دسمبر(پریس ریلیز)مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈ ۰۱ دسمبر بروز جمعرات بوقت شام ساڑھے پانچ بجے انصاری آڈیٹوریم جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہوگا۔ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری ندیم احمد کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جلسے کی صدارت پروفیسر طلعت احمد (وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ) کریں گے اور مہمانان اعزازی جسٹس ایم ایس اے صدیقی (سابق چیئرمین قومی کمیشن برائے اقلیتی ادارہ جات حکومت ہند)، ڈاکٹر ایس فاروق (ڈائرکٹر ہمالیہ ڈرگس)، شعیب اکرم (مینیجنگ ڈائرکٹر ریکس ریمیڈیز)، صبور احمد صدیقی (چیئر مین الحرما فارما، انڈیا)اور حکیم عبد الحلیم (چیئرمین ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ) ہوں گے۔ تقریب کی نظامت صحافی سہیل انجم کریں گے۔ اس موقع پر آدرش شاستری (ایم ایل اے دہلی)، پروفیسر سید علی کریم (ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان)، پروفیسر فیضان مصطفی( وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی)، ڈاکٹر فضل غفور (صدر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کلی کٹ)، انجم عثمانی (کنسلٹینٹ ڈی ڈی اردو)، محمد عارف (ایم ڈی مارکیٹنگ ریکس ریمیڈیز)، پروفیسر زویا حسن (سابق ڈین اسکول آف سوشل سائنس جے این یو) اور سلیم صدیقی (سینئر رپورٹر راشٹریہ سہارا اردو) کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ تفویض کیے جائیں گے۔ پروفیسر زویا حسن کو بی اماں ایوارڈ اور سلیم صدیقی کو ایم سلیم میمورئیل ایوارڈ دیے جائیں گے۔ 
 
...


Advertisment

Advertisment