Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارموں کو گندہ رکھنے پر 5 لاکھ کا جرمانہ

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) نیشنل گرین ٹریبیونل (این جی ٹی) نے دہلی میں ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارموں اور ریلوے ٹریک کو صاف ستھر رکھنے میں ناکام ہونے پر آج ریلوے پر پانچ لاکھ کا جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ، اس ضمن میں نیشنل ٹریبیونل نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) اور دہلی شہری رہائشی ترقیات بورڈ پر بھی ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا۔این جی ٹی کے ایک خصوصی بنچ نے آج ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریک پر حفظان صحت کی ابتر صورتحال سے متعلق عرضی گزار سالونی سنگھ کی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے یہ جرمانہ لگایا۔این جی ٹی کے چیئرمین جسٹس سوتنترکمار کی زیر صدارت ایک بنچ نے ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریک پر صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بنچ نے کہا کہ”ہم نے آپ سے ملک بھر میں پھیلے ریلوے ٹریک کو صاف کرنے کو نہیں کہا تھا۔ ریلوے کا صرف 20 کلومیٹر طویل ٹریک دہلی سے ہوکر گزرتا ہے ، لیکن آپ اس کو بھی صاف رکھنے میں ناکام رہے ۔ یہ ناکامی ریلوے کی متعلقہ افسران کی طرف سے ہوئی ہے “۔ معاملے کی سماعت کے دوران ریلوے کے وکیل نے کہا کہ محکمہ ریلوے صاف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے اور فی الحال اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں اخبارات کی رپورٹیں بھی پیش کیں جن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے کی طرف سے ریگولر بنیاد پر اسٹیشنوں کو صاف کیا جارہا ہے ۔اس سے قبل مارچ میں این جی ٹی نے ریلوے اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے اور ریلوے اسٹیشنوں میں ڈسٹ بین لگانے کا حکم دیا تھا۔این جی ٹی نے شہری رہائشی ترقیات محکمہ کے متعلقہ حکام کو ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریک کے اطراف میں واقع جھگی جھونپڑیوں کے نزدیک موبائل ٹوئلیٹ لگانے کا بھی حکم دیا تھا، تاکہ پلاسٹک کی مصنوعات، کچڑے اور لوگوں کے قضائے حاجت کرنے کی وجہ سے آلودگی نہ پھیل سکے ۔
 
 
...


Advertisment

Advertisment