Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:26 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ملائم کی سالگرہ پر فضول خرچی قابل مذمت:کانگریس

ملائم کی سالگرہ پر فضول خرچی قابل مذمت:کانگریس

نئی دہلی، 22 نومبر(یو این آئی)کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو کی 76ویں سالگرہ پر اترپردیش کے قصبہ سیفئی میں شاندار پروگرام منعقد کرنے کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس طرح کی فضول خرچی کی مذمت کرتی ہے ۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ سیفئی میں ایس پی کے صدر کی سالگرہ کی تقریب پر کروڑوں روپیہ خرچ کرکے اتنا شاندار پروگرام کرنا قابل مذمت ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ ریاست میں 53 ضلع خشک سالی کے شکار ہیں اور ریاست کی سماج وادی پارٹی سرکار اپنے لیڈر کی سالگرہ پر اتنی فضول خرچی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھاوا ہے اور کانگریس اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ایس پی کے سربراہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی لمبی عمر کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو ایک قومی لیڈر ہیں اور ان کی سالگرہ پر پیسے کی بربادی قابل مذمت ہے ، سالگرہ پر کروڑوں روپیہ خرچ کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے روپے اس دکھاوے پر خرچ ہوئے ہیں، ان کا استعمال عوام کی فلاح وبہبود کی منصوبوں پر کیا جاسکتا تھا۔
 
...


Advertisment

Advertisment