Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 07:00 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کانگریس نے آسام کے گورنر کے بیان کی مذمت کی

نئی دہلی۔ 22 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے آسام کے گورنر پی وی آچاریہ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی جنتاپارٹی کے مقرر کردہ گورنر آئینی اقدار کو بھول رہے ہیں اور آئینی عہدے پر فائز ہوتے ہوئے بھی وہ خود کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (ّر ایس ایس) کا پرچارک سمجھتے ہیں۔کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ اگر یہ بیان کہ “ہندو¶ں کے لئے ہندوستان ہے ۔ اس میں تنازعے جیسی کوئی بات نہیں ہے ”، واقعی گورنر کا ہی ہے تو یہ بیحد افسوسناک ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے ۔آئینی عہدے پر فائزشخص اس طرح کا بیان دیتا ہو تو اس کی مذمت کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچ سنگھ کے پرچارک رہے آسام کے گورنر کی ہی نہیں ہے بلکہ بی جے پی کے ایم پی، ایم ایل اے اور یہاں تک کے مرکزی وزرا بھی لگاتار اسی طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے اسے تفریقہ اندازی قرار دیا اور کہا کہ اسی سوچ کی وجہ سے ملک کی تقسیم ہوئی تھی۔ یہی عدم رواداری ہے اور بی جے پی کے رہنما ہی اس کے ذریعہ مقرر کئے گئے آئینی عہدوں پر فائز لوگ بھی اسی طرح کا بیان دے رہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی آسام کے انتخابات کے پیش نظر سیاسی صف بندی کی کوششوں میں مصروف ہوگئی ہے اور اس نے اب اس کوشش میں گورنر کو بھی شامل کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بہار کے انتخابی نتائج سے سبق لیتے ہوئے صف بندی کی سیاست سے توبہ کرنا کرنی چاہئے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment