Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:00 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ٹی پی شرما کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر تھانہ دیوبند میں پروگرام کا انعقاد

فیروزخان
دیوبند۔ 30 اکتوبر (ایس ٹی بیورو)دیوبند میں تعینات سب انسپکٹر ٹی پی شرما کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تھانہ دیوبند میں پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹی پی شرما کو ان کی ملازمت کے تئیں کارکردگی پر اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔اس موقع پر سی او سریش پال سنگھ نے اپنے خطاب میںکہا کہ پولیس محکمہ سے وابستہ ہر شخص کو محکمہ کے مقصد کو ذہن میں رکھنا چاہئے اور عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیاررہناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اپنے اور عوام کے درمیان پیدا ہورہی دوریو ں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اور اگر ہر شخص اپنی ذمہ داری کے تئیں سنجیدہ ہوجائے تو بہت جلد معاشرہ سے برائیاں دور ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے اور سچی لگن سے کرتے ہیں ان کی خدمات یاد رکھنی چاہئے، یہی وہ لوگ ہیں جو عوام کے دلو ں میں جگہ بناتے ہیں ۔ ایس ڈی ایم بھانو پرتاپ نے کہا کہ محکمہ پولیس سے وابستہ ہر شخص کو سیاسی ، سماجی یا کسی بھی قسم کا دباﺅ قبول نہیںکرنا چاہئے اور جو حقیقت اور سچ ہو اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کارروائی کرنی چاہئے ۔ دیوبند کوتوال وجے پرکاش نے کہا کہ اگر ہمارے پاس کوئی بھی شخص آئے چاہے امیر ہو چاہے غریب، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس کی پریشانی اور اس کے مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ سنے اور اگر ممکن ہو تو اسے موقع پر ہی حل کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص تھانہ سے مایوس نہ لوٹے ، ہر شخص کو انصاف ملنا چاہئے ۔ اس موقع پر ایس ایس آئی وکرم پال سنگھ ، ایس آئی پرمود چودھری، ایس آئی سریتا وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کی صدارت ایس ڈی ایم بھانو پرتاپ سنگھ یادو نے کی جب کہ نظامت کے فرائض صحافی آباد علی شیخ نے انجام دیئے۔ اس موقع پر پریس ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری آبادعلی شیخ نے ایسوسی ایشن کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ٹی پی شرما کو اعزاز ´ نوازا۔ اس موقع پر شہر کے معزز اور محکمہ سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔ 
...


Advertisment

Advertisment