Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:31 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

وزیر اعلیٰ کے بیان سے میونسپل کارپوریشن میں کھلبلی

وزیر اعلیٰ کے بیان سے میونسپل کارپوریشن میں کھلبلی

امیر احمد راجہ
نئی دہلی،30،اکتوبر(ایس ٹی بیورو)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کل اخبارات کو اشتہار جاری کر کے دہلی میو نسپل کارپوریشن کے خیمے میں کھلبلی مچا دی ہے۔وزیر اعلی کے اس اقدام سے تینوں میو نسپل کارپورشنوں میں زبردست بوکھلا ہٹ مچ کر رہ گئی ہے۔کیجریوا ل کے اس بیان سے راجدھانی میں جاری صفائی ملازمین کی ہڑتال سے دہلی حکومت نے مکمل طور پر دامن بچالیا ہے۔اس سلسلے میں دہلی کی کیجریوال حکومت نے کل کے اخبارات میں عام آدمی کے نام ایک پیغام جاری کر د ہلی کے شہریوں کوبتایا ہے کہ میو نسپل کارپوریشن کا کوئی پیسہ ہماری طرف بقایا نہیں ہے۔دہلی حکومت کے اس اقدام سے میونسپل کارپوریشن تلملا اٹھی ہے اور اس کا جواب تلا ش کرنے کیلئے تینوں میئر مشترکہ طور پرکوئی راہ عمل طے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں آج تینوں میئروں نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا۔پریس کا نفرنس میں شمالی میونسپل کارپوریشن کے میئر رویندر گپتا،جنوبی میو نسپل کارپوریشن کے میئر سبھاش آریہ اور مشرقی میو نسپل کارپوریشن کے میئرہرش دیپ ملہوترانے وزیر اعلی پردہلی کے لوگوں کو گمراہ کر نے کا الزام لگایا.۔شمالی میو نسپل کارپوریشن کے میئر نے کہا کہ وزیر اعلی قانون کی دفعہ243کی خلاف ورضی کر رہے ہیں جس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہر کی کارپوریشن کے مالی بحران کا شکار ہونے پر ریاستی حکومت پر اس کی مدد کر نے کی ذمے داری ہوگی۔ایم سی ڈی نے آج دعوی کیا ہے کہ اس کا دہلی حکومت پر 600کروڑ روپیہ بقایا ہے اگر دہلی حکومت یہ پیسہ انہیں دے دے تو تینوں کا رپوریشنوں کی تمام پریشا نیاں ختم ہو جائیں گی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے جاری کئے گئے اس اشتہار پر تینوں کارپوریشنوں کے میئر نے اعتراض جتایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تینوں کارپوریشنوں کو دئے گئے پیسے میں 1500کروڑ روپیہ کم ہے۔اس کے علا وہ 1500کروڑ روپیہ میو نسپل ریفارم فنڈ کا بھی نہیں دیا گیا ہے۔چوتھے مالی کمیشن کی رپورٹ سال2013میں لاگو ہونی تھی جو دہلی حکو مت نے ابھی تک لاگو نہیں کی ہے۔اس رپورٹ کے لاگو ہو جانے کے بعد امید کی جاتی ہے کہ 300کروڑ روپیہ مزید تینوں کارپوریشنوں کو اور ملے گا۔اس طرح کل ملاکر تقریباً6176 کروڑ روپیہ تینوں کارپوریشنوں کا دہلی حکومت کی طرف مزید بقایا ہے۔جنوبی میو نسپل کارپوریشن کے میئرسبھاش آریہ کا کہنا ہے کہ کارپوریشن میں کوبھی پریشانی کی جو صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ پیسوں کی کمی وجہ سے ہے۔ملازمین کو بقایا تنخواہیں بھی اداکر دی جائیں گی اور انہیں مستقل بھی کر دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پیسہ ہمیں وقت پر دے دیا جاتا تو آج صورتحال ہڑتال تک نہیں پہنچتی۔ان تینوں میئروں نے وزیر اعلی کے بیان پر سخت اعتراض جتایا ہے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment