Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:32 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جانوروں کی بنگلادیش اسمگلنگ روکنا بی ایس ایف کی ذمہ داری :راج ناتھ سنگھ

 

انگریل ؍مغربی بنگال،یکم اپریل(آئی این ایس انڈیا )گؤ کشی پر ملک بھر میں پابندی لگائے جانے کی وکالت کرنے کے کچھ دن بعدہی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ہند-بنگلہ دیش سرحد پر تعینات بو رڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف )کے جوانوں سے کہا کہ وہ مویشیوں کی بنگلہ دیش اسمگلنگ پر مکمل روک کو یقینی بنائیں تاکہ وہاں کے لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں۔راج ناتھ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ مویشیوں کی اسمگلنگ کے خلاف بی ا یس ایف کی کڑی نگرانی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں حال ہی میں بیف کی قیمتوں 30فیصد تک کا اضافہ ہوگیاہے۔انہوں نے اس سرحدی چوکی پر بی ا یس ایف کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی نگرانی مزیدسخت کریں تاکہ مویشیوں کی اسمگلنگ پوری طرح رک جائے اور بنگلہ دیش میں بیف کی قیمتوں کے دام 70سے 80فیصد بڑھ جائیں جس سے کہ بنگلہ دیش کے لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014میں ہندوستان سے تقریبا 17لاکھ مویشیوں کی بنگلہ دیش میں اسمگلنگ ہوئی۔وزیر داخلہ نے اتوار کو کہا تھا کہ این ڈی اے حکومت ملک بھر میں گؤ کشی پر پابندی لگانے کے لئے پوری کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ گؤ کشی اس ملک میں قا بل قبول نہیں ہے ۔ہم گؤ کشی پر پابندی لگانے کے لئے تمام طر ح کی کوششیں کریں گے اور اس مقصد کے لئے اتفاق رائے بنانے کی کوشش کریں گے۔وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو ہندوستان اور بھی مضبوط کرنا چاہتا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم پڑوسی ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اور بھی مضبوط کرنا چاہیں گے۔بنگلہ دیشی اسمگلروں کی جانب سے بی ایس ایف کے جوانوں پر بار بار ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے جنوبی بنگال کے اس محاذ پر تعینات جوانوں سے کہاکہ وہ اس طرح کے حملوں کو ناکام کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں۔انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ہر طر ح کے حالات میں جوانوں کے ساتھ ہیں۔راج ناتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے طور پرمیں نے اترپردیش پولیس کے لئے بہت سے فلاحی اقداما ت اٹھائے تھے اور وہی میں آپ کے لئے بھی کروں گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment