Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

راؤرکیلااسٹیل پلانٹ کی 4.5ایم ٹی کی توسیعی

 

ملک وقوم کے لئے وقف کئے جانے کی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب

نئی دہلی،یکم اپریل (یو این آئی)وزیراعظم مسٹرنریندر مودی نے ریاستی سرکاروں سے زوردے کر کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے وسیع تر تصور اور آئندہ نسلوں کے لئے خوشحالی کی فضاہموار کرنے کی غرض سے مرکز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ۔وزیر اعظم راؤرکیلا میں راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ کی 4.5 ایم ٹی کی توسیع شدہ اکائی ملک وقوم کے لئے وقف کئے جانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ و ہ ترقی کے منصوبوں کو عملی شکل دینے کی غرض سے راؤرکیلا آئے ہیں۔انہوں نے راؤرکیلا کو ایک ایسے شہر سے تعبیر کیا جس نے ہندوستان کو فولاد کی طاقت دستیاب کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ ملک کے دفاع کے کاموں میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔مسٹرمودی نے کہا کہ ہندوستان نے امریکہ کو تو فولاد کے پیداوار کے میدان میں پیچھے چھوڑدیا ہے ، لیکن چین سے ابھی بھی بہت پیچھے ہے ، اس لئے ابھی بہت کچھ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ پوری دنیا آج پھر ہندوستان کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے آسام ،مغربی بنگال ،اوڈیشہ ،بہار اور اترپردیش کے مشرقی علاقوں سمیت ہندوستان کے مشرقی خطے کو ترقی دینے پر زوردیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے کام میں مرکز اور ریاستیں برابر کی دعوے دار ہیں۔انہوں نے ریاستوں کو وسیع تر مالیاتی وسائل فراہم کرانے اور معدنیات کی رائلٹی میں اضافے سمیت متعدد شعبوں میں ریاستوں کو مستحکم بنائے جانے کے لئے مرکز کے ذریعہ اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اب اس بات کا انحصار ریاستی سرکاروں پر ہے کہ وہ اب کس طرح ملک کی ترقی کے وسیع تر خواب کی تعبیر حاصل کرنے کے لئے کام کریں گی۔ مسٹرمودی نے ا تکل دیوس کے موقع پر نئے اوڈیشہ کی مضبوط بنیادیں رکھنے والے عظیم دوراندیش لیڈروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ٹاٹااسٹیل لمیٹیڈ کے انٹگریٹیڈ اسٹیل پلانٹ کو بہترین کارکردگی کے لئے ٹرافی سے بھی نوازا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بِھلائی اسٹیل پلانٹ ، سیل (SAIL) اسٹیل پلانٹ اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹیڈ کو بھی سال 2010-11 ، 2011-12 اور 2012-13 کے دوران بہترین کارگزاری کے مظاہرے کے لئے ٹرافی سے نوازا۔اس موقع پر اوڈیشہ کے گورنر مسٹر ایس سی جامیر ،وزیر اعلیٰ مسٹر نوین پٹنائک ، مرکزی وزیر مسٹر جویل اوراؤں ،مسٹر نریندر سنگھ تومر، مسٹر دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر مملکت مسٹر وشنودیو سائیں بھی موجود تھے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment