Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اروند کیجریوال کے حملوں سے بوکھلائی بی جے پی

 

کیجریوال کو نئی دہلی پر توجہ دینے کی ہدایت ، کیجریوال نے صفائی مہم کو لیکر کھولی تینوں کارپوریشن کی پول

نئی دہلی،17اگست (محمداحمد ؍ ایس ٹی بیورو) وزیر اعظم نریندر مودی کے صاف بھارت مہم کو لے کر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی آپس میں بھڑ گئے ہیں۔ اب بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود کے اندر جھانکنے کی نصیحت دی ہے۔ پارٹی نے کیجریوال کے اسمبلی حلقے نئی دہلی کے گندے بیت الخلاء اور خراب سڑکوں کی تصویریں انہیں بھیجی ہیں۔ ادھر اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ بی جے پی دفتر میں ٹائلیٹ بنوانا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ پی ایم کے صاف بھارت مہم کے اعلان کے بعد سے عام آدمی پارٹی مسلسل بی جے پی حکومت والی میونسپل کے رویہ پر سوال اٹھاتی رہی ہے۔ پارٹی بدحال کوڑاگھروں اور بیت الخلاء کی تصویریں دہلی کے تینوں میونسپل کے میئر کے پاس بھیجتی رہی ہے۔ اسے لے کر بی جے پی نے جوابی حملہ کیا۔دہلی بی جے پی میڈیا سے نائب کنونر پروین شنکر کپور نے کہا،’ہم تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، پر آپ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔ آپ کے اپنے اسمبلی حلقہ میں ٹوائلٹ بدحالی میں ہیں، ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ پہلے اپنے علاقے کی صفائی کریں، اس کے بعد شہر کے مختلف حصوں پر توجہ دیں '۔کیجریوال کو خط لکھ کر کپور نے کہا،'دلی کے سابق وزیر اعلی ہونے کے باوجود آپ صفائی مہم میں کھوٹ نکالنے میں لگے ہیں، جبکہ آپ کو شہر بہتر بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ یہ افسوسناک ہے '۔بی جے پی نے جو تصاویر AAP کو ارسال کی ہیں، وہ گول مارکیٹ، اشوک روڈ اور کناٹ پلیس کی ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ کیجریوال نئی دہلی کے ممبر اسمبلی ہونے کے سبب این ڈی ایم سی کے رکن بھی ہیں، جس کی ذمہ داری علاقے کے بیت الخلا اور سڑکوں کی صفائی کی ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment