Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:20 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

چٹ فنڈ کمپنیوں کے ساتھ میرے تعلقات نہیں ہیں :مانک سرکار

 

اگرتلہ31مارچ(یو این آئی)تری پورہ کے وزیر اعلیٰ مانک سرکار نے چٹ فنڈ اور نان بینکنگ مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات ہونے کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اور وزراء غیرقانونی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہیں ۔کانگریسی لیڈر سدیپ رائے برمن نے ایک فوٹو جس میں مانک سرکار کلکتہ کی کمپنی روز ویلی گروپ کے ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ مانک سرکارموجود تھے کو دکھلاکر الزام عاید کیا تھا کہ ریاست میں چٹ فنڈ کمپنیوں کو بڑھاوادینے میں بایاں محاذ حکومت کا ہاتھ ہے ۔مانک سرکار نے کہا کہ جولائی 2008میں میں کانگریسی ممبر اسمبلی دلیپ سرکار کے ساتھ روز ویلی گروپ کے ذریعہ تعمیر کیے گئے ایک پارک کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی تھی ۔اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ روز ویلی گروپ ایک چٹ فنڈ کمپنی ہے ۔مانک سرکار نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں بچوں سے کتنا پیار کرتا ہوں اور پارک بچوں کیلئے بنایا جارہا تھا ۔خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ ہفتہ ہی روز ویلی گروپ کے چیرمین گوتم کندوکور گرفتارکیا تھا ۔تری پورہ کے وزیر اعلیٰ جو کمیونسٹ پارٹی آف مارکسوادی کے پولٹ بیورو کے ممبر بھی ہیں نے کہا کہ تری پورہ کی بایاں محاذ حکومت نے ہی سب سے پہلے مرکز سے مطالبہ کیا تھا کہدد چٹ فنڈ کمپنیوں پر پابندی عاید کی جائے ۔ مانک سرکار نے کہا کہ ہم تما م غیر قانونی چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔مانک سرکار نے کہا کہ میں ، ہمارے وزرا ء اور چیف سیکریٹری نے متعدد مرتبہ وزیر اعظم، مرکزی وزیر خزانہ اور ریزرو بینک کے گورنر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وہ غیر قانونی چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں ۔اورہم نے کارروائی کرتے ہوئے چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف 37معاملات کی انکوائری سی بی آئی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔برمن کی قیادت میں کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ تری پورہ میں چٹ فنڈ کمپنیوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ مانک سرکار سمیت بایاں محاذ کے کئی لیڈر شامل تھے ۔گزشتہ ہفتہ سنیچر کو کانگریسی وفد نے گورنر پی بی اچاریہ سے ملاقات کرکے میمورنڈم دیا کہ تمام غیر قانونی مالیاتی کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کرائی جائے ۔برمن نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہم نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے اپیل کریں کہ ریاست میں سرگرم تمام چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کرائی جائے ۔برمن نے کہا کہ سی بی آئی نے چند کیسوں کی جانچ کررہی ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ سی بی آئی تمام کیسوں کی جانچ کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مانک سرکار سمیت ریاست کے کئی وزراء چٹ فنڈ کمپنیووں کے پروگراموں میں شرکت کی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment