Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:29 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اجے ماکن نے دی دہلی اور مر کزی حکو مت کو احتجاج کی دھمکی

 

اگر تینوں کارپوریشنوں کا سدھار اور ملازمین کو تنخوا ہیں نہیں دی گئیں تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا
امیر احمد راجہ
نئی دہلی ،30،مارچ(ایس ٹی بیورو)آج صبح جب میں آرہا تھا تو دیکھا کہ شمالی میو نسپل کار پوریشن کے ملاز مین احتجاج کر رہے تھے،انہیں چار مہینوں سے تنخواہ نہیں دی جارہی۔یہ بات دہلی پردیش کا نگریس کمیٹی کے صدر اجے ماکن نے آج ایک پریس کا نفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان ملازمین کی حمایت کی۔میں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے میو نسپل کو نسلران ان کی تحریک میں شامل ہو نگے اور ہم انہیں مکمل حمایت دیں گے۔اجے ماکن نے کہا کہ سال2012-13میں دہلی کی کانگریسی حکو مت نے تینوں کار پوریشنوں کو3128کروڑ روپے کا فنڈ دیا تھا۔سال2014-15میں مرکز کی بھا جپائی حکو مت کے وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے تینوں کار پوریشنوں کے فنڈ میں 651کروڑ روپے کی کٹو تی کر کے اسے2477کروڑ روپے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کا نگریس کے زمانے میں بھا جپا کہتی تھی کہ کا نگریس بی جے پی کے اقتدار والی کار پوریشن کو پورا پیسہ نہیں دے رہی ہے ۔لیکن خود بھا جپا کے وزیر خزانہ نے کا نگریس کے دور اقتدار میں دیا جا نے والے فنڈ میں651کروڑ روپے کی کٹو تی کر کے دہلی کی عوام کے ساتھ دھو کہ کیا ہے اور موجودہ عام آد می پار ٹی کی حکومت نے ووٹ آف اکاؤنٹ میں62کروڑ روپے کی کٹو تی کر کے کار پوریشن کا بجٹ2415کروڑ روپے تک ہی محدود کر دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کم سے کم ارن جیٹلی جی کو میو نسپل کار پوریشن کو اتنا فنڈ تو دینا چاہئے تھا جتنا کانگریس کی حکو مت نے دیا تھا؟انہوں نے کہا کہ جز وقتی ملازمین اور صفائی ملازمین کو دینے کیلئے میو نسپل کار پوریشن کے پاس پیسہ نہیں ہے،یومیہ اجرت پر کام کر نے والے ملا زمین کو کارپوریشن میں مستقل کر نا تو دور انہیں انکی محنت کی اجرت تک نہیں دی جارہی۔تینوں کارپوریشنوں میں سڑکو ں کی مر مت ،بارش سے قبل،نالوں کی صفائی،نالوں کو کور کر نا،سبھی کے فنڈ میں کٹو تی کر دی گئی ہے۔شمالی میو نسپل کار پوریشن میں نالوں کی صفائی کیلئے35 کروڑ روپے سے گھٹاکر ایک کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے نام کا ڈھنڈورا پیٹ کر آئی دونوں حکو متیں دہلی کی عوام اور میو نسپل ملا زمین کو گمراہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھا رتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے میو نسپل کار پوریشن کی حالت بد تر کردی ہے ۔دونوں ایک دوسرے پر الزام ترا شی کرر ہے ہیں،کیچڑ اچھال رہے ہیں، انہیں ملازمین کی تنخواہوں کی فکر نہیں ہے وہ تو اپنی سیا سی رو ٹیاں سیکنے پر لگے ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بھا جپا نے کار پوریشنوں کے ساتھ سو تیلا سلوک کیا ہے۔انہو ں نے وار ننگ دیتے ہو ئے کہا کہ اگر کارپو ریشنوں کی حالت سدھار کر ملا زمین کو تنخواہ نہیں دی گئی تو دہلی پر دیش کا نگر یس کمیٹی سڑ کو ں پر اتر آئے گی اور ملا زمین کی حمایت میں احتجاج کر ے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment