Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:22 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بردوان بم دھماکہ میں این آئی اے نے 21افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی

 

کلکتہ30مارچ(یو این آئی) قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے آج ایک خصوصی عدالت میں بردوان بم دھماکہ میں چار بنگلہ دیشی شہری سمیت 21افراد کے خلاف بردوان بم دھماکہ میں ملوث اور بنگلہ دیش کی منتخب جمہوری حکومت کو ختم کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام کے ساتھ چارج شیٹ پیش کیا ہے ۔چارج شیٹ پیش کرنے سے قبل این آئی اے نے کہا کہ بردوان بم دھماکہ میں 21افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا گیا ہے ۔یہ سب بنگلہ دیش کی کالعدم جماعت المجاہدین کے ممبران ہیں جو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمی انجام دینے اور بنگلہ دیش کی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش میں ملوث ہیں ۔21افراد میں سے 13ملزم کو ایجنسی گرفتار کرچکی ہے جب کہ 8افراد اب بھی فرار ہیں ۔این آئی اے کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق بنگلہ دیش کی کا لعدم جماعت المجاہدین جو بنگلہ دیش کی کی جمہوری حکومت کو ہٹاکر اسلامی نظام لانے کی کوشش کررہی ہے ۔این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ جماعت المجاہدین ہندوستان کی ریاست بنگال، آسام اور جھاڑ کھنڈ میں اپنا نیٹ ورک پھیلاچکی ہے ۔ خیال رہے کہ 2اکتوبر 2014کو بردوان ضلع کے کھگڑ اگڑھ میں واقع ایک مکان میں دھماکہ ہونے سے دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔شروع میں یہ سمجھا گیا یہ دھماکہ گیس سیلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔بعد میں جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بم سازی کے دوران یہ دھماکہ ہوا جس میں دو اافراد کی موت ہوئی ہے ۔این آئی اے کے وکیل شیامل گھوش نے کہا کہ 21 ملزمین کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی اہم دفعات جس میں دہشت گردی، ملک کے خلاف سازش، دہشت گردو کی فنڈنگ، ٹریننگ کیمپ، ہتھیاروں کی سپلائی و دیگر ایکٹ کے تحت چارج شیٹ پیش کیا گیا ہے ۔این آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ایجنسی نے 18افراد کو گرفتار کیا تھا ۔جس میں دو افراد کے خلاف پختہ ثبوت نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں رہا کردیا گیا ہے ۔تین ابھی بھی ایجنسی کے تحویل میں ہے ان کے خلاف چارج شیٹ پیش نہیں کیا گیا ہے ۔جن دو رہا کیا گیا ہے اس میں میانمار کے شہر کے خالد محمد ہیں جنہیں گزشتہ سال حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔خالد سے متعلق شبہ تھا کہ وہ جماعت المجاہدین کا مبینہ ممبرہے ۔جانچ کے دوران ایجنسی نے 250گواہوں اور بنگال، آسام اور جھاڑ کھنڈ میں 100کے قریب مقامات کی چھان بین کی ۔این آئی اے نے چارج شیٹ میں بردوان کے گھر میں بم سازی کی پوری تفصیل پیش کی ہے ۔ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ جانچ کے دوران یہ بات انکشاف ہوئی ہے کہ جماعت المجاہدین بنگال کے کئی اضلاع جس میں مرشدآباد، ندیا، مالدہ ،بیر بھوم اور بردوان آسام کے برپیتا اور جھاڑکھنڈ کے صاحب گنج اور پاکور میں اپنا نیٹ ورک پھیلا چکی ہے ۔این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ چند مدرسوں میں ٹریننگ کیمپ چلائے جارہے ہیں اور جانچ کے دوران کئی خفیہ ٹھکانے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔این آئی اے کے بقول جماعت المجاہدین ہندوستان میں نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلانے کے ساتھ انہیں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی دے رہی ہے ۔این آئی اے کے وکیل نے کہا کہ بنگلہ دیش کے قریب واقع سرحدی اضلاع میں جماعت المجاہدین ہندوستان میں نا انصافی اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کو حوالہ دے کر نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے وہیں بنگلہ دیش کی جمہوری حکومت کو ختم کرنے کیلئے بھی سازش کی جارہی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment