Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:13 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تری پورہ کی تمام چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی سے جانچ کرائی جائے :کانگریس


اگرتلہ27مارچ(یو این آئی) کانگریس نے تری پورہ میں نان بینکنگ مالیاتی کمپنی اور چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں برسر اقتدار کمیونسٹ پارٹی مارکسوادی کے لیڈران و ممبران چٹ فنڈ کمپنیوں کے فروغ میں ملوث ہیں ۔تری پورہ کے گورنر پی بی اچاریہ سے ملاقات کرکے کانگریسی لیڈروں نے مطالبہ کیا کہ تری پورہ میں قائم تمام چٹ فنڈ کمپنیوں اور نان بیکنگ مالیاتی کمپنیوں کو سی پی ایم لیڈروں کی حمایت حاصل رہی ہیں اور ان کمپنیوں کے پروگرام میں ریاستی وزراء و سی پی ایم کے لیڈران شریک ہوتے رہے ہیں اس لیے ان کمپنیوں کے خلاف جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے ۔تری پورہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سودیپ رائے برمن نے کہا کہ ہم نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرکز سے درخواست کریں ریاست میں سرگرم تمام چٹ فبڈ کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کرائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کئی کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کررہی ہے ۔اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ تمام چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کرے کیوں کہ اس معاملہ میں کئی سینئر لیڈران ملوث ہیں ۔کانگریسی لیڈر نے کہاکہ تری پورہ کے وزیر اعلیٰ سمیت کئی سی پی ایم رہنماؤں نے چٹ فنڈ کمپنیوں کے پروگرام میں شرکت کی ہے ۔کل کانگریس نے ایک کتابچہ اور سی ڈی جاری کیا جس میں چٹ فنڈ کمپنیوں کے ساتھ حکومت کے سینئر وزراء اور سی پی ایم لیڈران کے تعلقات کو دکھلایا گیا ہے ۔کانگریس نے اعلان کیا کہ تری پورہ کانگریس کا ایک وفدوزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کرکے تری پورہ میں قائم تمام چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف سی بی آئی جانچ کرانے کی درخواست کریں گے ۔برمن نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو ہم دہلی میں اس کے خلاف دھرنا دیں گے ۔کانگریسی لیڈربرمن نے کہا کہ مانک سرکار کی قیادت والی تری پورہ حکومت نے ریاست میں غیر قانونی مالیاتی و چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔جب کہ ان کمپنیوں نے ہزاروں کروڑ روپیہ لوگوں سے وصولے ہیں ۔کانگریس کے الزامات کو غلط بتاتے ہوئے سی پی ایم کے ریاستی سیکریٹری بیجان دھر نے کہا کہ تری پوری کی بایاں محاذ حکومت نے پورے ملک میں سب سے پہلے غیر قانونی مالیاتی کمپنی اور چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف قانون بنانے اور سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ۔دھرنے کہا کہ کانگریس کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے اس لیے وہ عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔تری پوری ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتہ ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں سرگرم غیر بیکنگ مالیاتی کمپنیوں کے خلاف ایس آئی ٹی تشکیل دیں۔2013میں تری پورہ حکومت نے اس معاملہ میں 37کیسوں کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ کیا تھا مگر سی بی آئی نے ان میں سے صرف پانچ کیس کی جانچ کی ذمہ داری لی ۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بنگال سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں چٹ فنڈ کمپنیاں ہزاروں کرور روپیہ لوگوں سے وصولے ہیں ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment