Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:51 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

رائے بریلی پہونچیں سونیا


کسانوں اور ٹرین حادثے کے متاثرین سے کی ملا قات
رائے بر یلی، 28؍مارچ (آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی نے ریاست میں ہوئی بے مو سم با رش اور ژالہ باری سے کسانوں کی برباد ہوئی فصلوں اوربچھراوا میں ہوئے ٹرین حادثے کے شکار لوگوں کو تسلی دینے کے لئے آج رائے بریلی پہنچیں ۔انہوں نے لوگوں کا حال چال دریا فت کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔ سونیا گاندھی آج صبح یہاں پہنچنے کے بعد براہ راست بارش اور اولے کی وجہ سے کسانوں کو ہوئے بھاری نقصان کی معلو مات حاصل کرنے کے لئے پچور گاؤں پہنچیں اور کسانوں کے مسائل کو بغور سنا۔کسانوں نے بتایا کہ ان کی پوری فصل تباہ ہو گئی ہے اور ابھی تک کوئی بھی انتظامی افسر سروے کے لئے نہیں آیا ہے۔سونیا گاندھی نے بندی پور اورشیوپوری گاؤں بھی جا کر کسانوں سے ان کی فصل کو ہوئے نقصان کے بارے میں معلومات حاصل کی۔یہاں کسانوں نے سونیا گاندھی کو کھیتوں میں تباہ ہوئی فصلیں بھی دکھائی اور کہا کہ وہ اس قدرتی تباہی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان کی گندم اور سرسوں کی ساری فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔کسانوں نے سونیا گاندھی سے یہ بھی شکایت کی کہ یہاں لگے ہوئے ٹیوب ویل میں پانی نہ آنے سے بھی ان کو بہت پریشانی ہو رہی ہے اور حکومت اورانتظامیہ کی طرف سے نہ تو کوئی تعاون کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے مسائل کو سنا جا رہا ہے۔سونیا گاندھی نے نہ صرف کسانوں کے مسائل کو سنا بلکہ کھیتوں میں جاکر تباہ ہوئی فصل کو بھی دیکھا اور کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات چیت کرکے حکومت پر دباؤ بنائیں گی تاکہ کسانوں کو ان کی تباہ ہوئی فصل کا مناسب معاوضہ مل سکے۔سونیاگاندھی نے کسانوں کو اس با ت کا یقین دلایا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات چیت کرکے جلد ہی سروے کرا کر کسانوں کو ہوئے نقصان کی تلافی کرائیں گی۔کانگریس صدر کسانوں کے مسائل کو سننے کے بعد شہر کے سروودیہ نگر گئیں جہاں وہ کچھ دن پہلے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوئے شویندر سنگھ کے گھر جاکر لواحقین سے ملاقات کی ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اترپارا گاؤں میں ٹرین حادثہ میں ہلاک ہو ئے ایک ہی خاندان کے3 افراد کے اہل خانہ سے بھی ملا قات کرکے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں تسلی دی ۔اس خاندان میں جانے مانے کتھک ڈانسر شیتلا پرساد مشرا کی بھی حادثے میں موت ہو گئی تھی۔سونیا گاندھی نے حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے لواحقین سے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی مدد ملی ہے۔مرنے والوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرف تو مدد مل گئی ہے لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی مدد نہیں ملی ہے۔اسی دوران حادثہ میں معذورہوئے دھنجے کی حالت دیکھ کر سونیا گاندھی جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ بچے کا پورا علاج ہو۔

...


Advertisment

Advertisment