Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ای راشن کارڈ فراہم کرنے والی پہلی ریاست بن گئی دہلی

 

راشن کارڈ غریبوں کا حق ہے جو انہیں ہر حال میں ملنا چاہئے:اروند کیجریوال

جاوید قمر

نئی دہلی،27مارچ(ایس ٹی بیورو) وزیر اعلیٰ ا روند کیجریوال نے آج ای راشن کارڈ کا اجراء کرکے اسے دہلی کے عوام کو معنون کیا ۔اس طرح دہلی ای راشن کارڈ سہولت فراہم کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ۔اس سلسلہ میں سکریٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت دوسرے کئی وزراء ،غذا سپلائی اور صارفین امور کے وزیر عاصم احمد خان ،دوسرے سرکاری اہلکار اور بڑی تعداد میں عام لوگ شریک تھے۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راشن کارڈ غریب لوگوں کا حق ہے اور عوام کو یہ حق فراہم کرنے کی راہ میں کسی طرح کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، مسٹر کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ اس سے دہلی کے عوام کو آسانی ہوگی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی تقسیم کے نظام میں تبدیلی اور آسانیاں لانے کے لئے ہماری سرکار پابند عہد ہے اور ہم مستحق لوگوں تک ان کا حق پہونچانے کے لئے سنجیدہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس نظام کے تحت جوں ہی فوڈ سپلائی افسر غذائی تحفظ فراہم کرنے والی کسی درخواست کو منظور کرے گا‘ درخواست کنندہ کے موبائل پر درخواست کی منظوری اور اس کے راشن کارڈ کا پیغام پہونچ جائے گا۔اس کے بعد جب درخواست دہندہ دہلی سرکار کی ویب سائٹ پر جائے گا ‘ اپنے راشن کارڈ کا نمبر اور دوسری تفصیل درج کرے گا تو اس کے موبائل پر ایک پاس ورڈ بھیجا جائے گا جسے داخل کرتے ہی اس کا ’’راشن کارڈ ‘‘محفوظ ہوجائے گا اور اس کے ذریعہ وہ راشن لینے کا حقدار ہوجائے گا ۔اس راشن کارڈ کو کہیں بھی کمپیوٹر سے نکالا جاسکے گا۔اس موقع پر’ ماؤس ‘دباکر وزیراعلیٰ نے پانچ لوگوں کو ای راشن کارڈ بھی تقسیم کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment