Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کالے دھن پر حکومت نے کئی اہم اقدامات کئے ہیں:جیٹلی

 

نئی دہلی،27مارچ(یو این آئی) وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے آج یہاں کہا کہ حکومت نے کالے دھن پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اسی ارادہ سے نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔مسٹر جیٹلی نے سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس پی ایم سی آئی ایل) کے یوم تاسیس اور تقسیم انعامات تقریب میں کہا کہ کالے دھن پر روک لگانے کے لئے کئی اعلانات کئے گئے ہیں اور نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں تیزی آنے اور لوگوں کی قوت خرید بڑھنے سے لین دین میں نقدی کا استعمال کم ہوگا اورچیک اورپلاسٹک کرنسی (ڈیبٹ کارڈ کریڈکارڈوغیرہ) کااستعمال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ جیسے ملکوں میں بڑے کرنسی نوٹ نہیں ہیں، برطانیہ میں 50پونڈ اور امریکہ میں 100ڈالر کا نوٹ سب سے بڑا نوٹ ہے ۔ زیادہ ترترقی یافتہ ملکوں میں لین دین میں نقدی کا استعمال بہت کم ہوتا ہے اور وہاں پلاسٹک کا چلن عام ہے ۔مسٹر جیٹلی نے کہا کہ کالے دھن پر روک لگانے کے لئے ٹیکسیشن کے متبادل طریقے بھی اختیار کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے لوگوں سے گھروں میں رقوم رکھنے کے بجائے انہیں بینکوں میں جمع کراکر مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی)میں اضافہ میں معاون ثابت ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں نقدی رکھنا خوشحالی کی علامت ہوسکتا ہے لیکن بینک کھاتہ میں جمع کرنے سے ایماندار ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کے زیورات خریدنے کے لئے پین کارڈ کو لازمی بنانے کے ساتھ ہی ریلیٹی زمرہ میں 20 ہزار سے زیادہ کی ادائے گی کے لئے چیک کے ذریعہ لین دین کو ضروری کردیا ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment