Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:20 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تزئین فاطمہ نے گود لینے والے گاؤں کاکیا دورہ

 

علاقہ کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کروں گی:تزئین فاطمہ

ذیشان مراد علیگ
رام پور،27مارچ (ایس ٹی بیورو)رکن راجیہ سبھاڈاکٹرتزئین فاطمہ نے آدرش گرام اسکیم کے تحت تحصیل ٹانڈہ کے گاؤں کرسیاکنڈا کوگودلینے کے بعد آج افسران کے ساتھ گاؤں کادورہ کیا۔ گاؤں پہنچنے پررکن پارلیمنٹ کازبردست استقبال کیاگیا۔ علاقہ کے لوگوں کوخطاب کرتے ہوئے تزئین فاطمہ نے کہاکہ اس گاؤں کے لوگوں کواب اسکول کے ساتھ ہی بجلی پانی کی سہولیات مہیاکرائی جائیں گی، سڑکوں کابھی نظم بہتربنایاجائے گا۔ میں مستقل یہاں آمدورفت رکھوں گی اس کے باوجوداگرکسی شخص کوکوئی پریشانی ہے تو وہ لکھ کرمیرے گھربھیج دے میں علاقہ کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کروں گی۔یہاں گرام پردھان نظام علی نے رکن پارلیمنٹ سے کئی سڑکوں اوراسکول تعمیرکامطالبہ کیا۔ جس کوفوری طورپرمنظورکرتے ہوئے ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے ساتھ چل رہے ضلع کلکٹرسی پی ترپاٹھی کوکاروائی کے احکامات دئے۔ یہاں رکن پارلیمنٹ کوبتایاگیاکہ اس گاؤں کی آبادی 3938ہے اوریہاں427خاندان آبادہیں۔ جس میں247خاندان بی پی ایل فہرست میں شامل ہیں۔ گاؤں میں 62 افرادبے گھرتھے جن میں سے راجیو گاندھی رہائشی اسکیم کے تحت 57افرادکومکانات دے دئے گئے ہیں۔ باقی 5افرادکوبھی جلدہی مکان مہیاکرادئے جائیں گے۔ اس موقع پر بیسک تعلیم افسرایس کے تیواری نے بتایاکہ یہاں پرپرائمری اسکول قائم ہے، گرام پنچایت کی عمارت تعمیر ہوناہے۔ رکن پارلیمنٹ کویہ بھی بتایاگیاکہ یہ گاؤں راجیوگاندھی بجلی اسکیم میں شامل ہے۔ جس کے تحت گاؤں کے ہرچوراہا پرلائٹ لگائی جائے گی، کھمبے اورٹرانسفارمررکھے جائیں گے جبکہ اس وقت صرف 4 ٹرانسفارمرلگے ہوئے ہیں۔اس موقع پرضلع کلکٹرنے سی ایم اوسے گاؤں میں میڈیکل کیمپ لگانے کے احکامات بھی دئے۔ گاؤں میں منعقدہ ایک تقریب میں گودبھرائی اسکیم کے تحت رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے 12حاملہ خواتین کی گود بھرائی بھی کی۔اس موقع پررکن پارلیمنٹ کے ساتھ شاہزیب خاں چیئرمین بھومی وکاس بینک (شہر)، حاجی جمیل احمد چیئرمین بھومی وکاس بینک(سیدنگر)، ممتازجہاں،سماجوادی لیڈر نعیم احمد(ٹانڈہ)،سی ڈی اوامت کشور، کپتان پولیس سادھنا گوسوامی ، سی ایم اوڈاکٹرایم ایل پشکرکے علاوہ مختلف محکموں کے افسران موجودتھے۔

...


Advertisment

Advertisment