Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:21 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بصارت سے محروم طلباء کیلئے لپ ٹاپ کا افتتاح

 

دنیا کی سبھی یونیورسٹیوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو یہ شرف حاصل کہ بصارت سے محروم بچوں کیلئے اسکول ہے :فردوس رحمن
فہمیدہ پروین
علی گڑھ26؍مارچ(ایس ٹی بیورو ) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا احمدی اسکول فار وژوئلی چیلینجڈ اے ایم یو کا پہلا اسکول بن گیا ہے جہاں زیرِ تعلیم سبھی طلباء کو ذاتی طور پر لیپ ٹاپ کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔آج ا سکول کیمپس میں علی گڑھ الیومنائی ایسو سی ایشن نیو یارک( امریکہ ) کے صدر ممتاز معالج ڈاکٹر امتیاز خاں نے احمدی اسکول میں کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے پانچ ہزار ڈالر کا چیک وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ( ریٹائرڈ) کو پیش کیا۔امریکہ میں قیام پذیر اے ایم یو کے سابق طلباء وژن اینڈ امریکہ کے صدر مسٹر سید علی رضوی نے اسکول میں زیرِ تعلیم سبھی طلبأکو ایک ایک لیپ ٹاپ دئے جانے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر کی ا ہلیہ محترمہ صبیحہ سیمی شاہ نے کمپویٹر لیب کا افتتاح کیا۔ ان لیپ ٹاپس میں بصارت سے محروم بچوں کے لئے سوفٹ ویئر لوڈ کئے گئے ہیں تاکہ وہ اسکول وقت میں ان کا استعمال کر سکیں۔احمدی ا سکول کی پرنسپل محترمہ فردوس رحمن نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سبھی یونیورسٹیوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس ادارے میں بصارت سے محروم بچوں کے لئے سیکنڈری اسکول سطح کا اسکول ہے جہاں ملک بھر کے بچوں کو داخلہ کی سہولت مہیا ہے۔انہوں نے کہا کہ1927میں صاحبز ادہ آفتاب احمد خاں نے یہ اسکول قائم کیا تھا جو1955میں یونیورسٹی سے ملحق ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر علی رضوی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر دیبا حسین نے ا س اسکول کو آلاتِ موسیقی بھی عطیہ کئے ہیں تاکہ یہاں کے طلبأو طالبات کو موسیقی کا علم حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ویلکم ٹرسٹ انگلینڈ کے ہندوستان میں سی ای او چیف سائنسداں ڈاکٹر شاہد جمیل نے کہا کہ احمدی ا سکول کے طلبأ میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کا استعمال اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس امر کے لئے کوشاں ہیں کہ یہاں کے طلبأ جدید تکنیک خصوصاً کمپیوٹر کے علم سے و اقف ہوں اور یہ اسکول خود میں ایک الگ قسم کا اسکول بنے۔ ڈاکٹر شاہد جمیل نے کہا کہ اسکول کو مزید بلندیوں پر فائز کرنے کے لئے سبھی کو تعاون پیش کرنا چاہئیے۔علی گڑھ الیومنائی ا یسو سی ایشن نیو یارک کے صدر اور ممتاز نیورولوجسٹ ڈاکٹر انتظام خاں نے کہا کہ تعلیم ہی کامیابی کی کلید ہے اورا س بات کی خصوصی طور پر کوشش ہونی چاہئیے کہ جسمانی طور پر معذور بچوں کو تعلیم کے مواقع مہیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ایسو سی ایشن نے احمدی ا سکول میں کمپیوٹر ہب بنانے کے لئے فی الحال پانچ ہزار ڈالر کا عطیہ مہیا کرایا ہے اور مستقبل میں مزید مالی تعاون پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبأ کمپیوٹر میں مکمل طور پر مہارت حاصل کرکے خود کفیل بنیں اور زندگی میں آگے بڑھیں۔نظامت کے فرائض طالب علم احمد حسن نے انجام دئے۔ پروگرام میں اسکولی طلبأ نے گیت اور غزل کے پروگرام پیش کئے۔

...


Advertisment

Advertisment