Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:12 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

منی پور کیلئے ملبوسات اور گارمنٹ سینٹرکا بنیاد

 

مشرقی خطے میں منظم کپڑے کی صنعت کے قیام کی سمت میں یہ پروجیکٹ ایک آغاز ہوگا:سنتوش کمار گنگوار

نئی دہلی،25؍مارچ(یو این آئی) کپڑوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) مسٹرسنتوش کمار گنگوار اور منی پور کے وزیر اعلیٰ مسٹر او ایبوبی سنگھ نے امپھال میں ملبوسات اور کپڑا سازی سینٹرکیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ یہسینٹر مغربی امپھال کے لمبوئی کانگنانگ کھونگ میں قائم کیا جائیگا۔ یکم دسمبر 2014کو ناگالینڈ میں عزت مآب وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے اعلان کردہ ایک اہم اقدام کے ایک حصے کے طور پر سینٹر کا قیام کیا جارہاہے ۔ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ملبوسات اور کپڑا سازی کا ایک سینٹر قائم کیا جائیگا۔ 25فروری 2015کو کپڑا کے مرکزی وزیر کے ذریعے سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد ناگالینڈ کیلئے اسی طرح کے سینٹر کے قیام کیلئے کام پہلے سے ہی شروع ہوچکا ہے ۔ جناب گنگوار سکم کے ضلع نامچی میں ملبوسات اور کپڑا سازی کی یونٹ کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔کپڑا کے وزیر نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں منظم کپڑے کی صنعت کے قیام کی سمت میں یہ پروجیکٹ ایک آغاز ہوگا۔ وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کو شمال مشرقی ریاستوں سے خصوصی دلچسپی ہے ۔ اسی کے مدنظر وزارت کپڑا اس خطے میں کپڑا شعبے کو فروغ دینے کیلئے متعدد اسکیمیں نافذ کررہی ہے ۔ کپڑا تیار کرنے والوں اور مزدوروں کی کمائی کو بہتر بنانے پر خصوصی زور دیکر جناب گنگوار نے شمال مشرق میں کپڑوں کی صنعت کے تمام اقسام کی ترقی میں وزارت کی عہدبستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ہندوستانی کپڑوں کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کو ان کی مالامال ثقافتی مصنوعات کیلئے واجبی قیمت دینے کے تئیں مخلصانہ انداز میں کام کررہی ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں کپڑوں کے شعبے کی مضبوطی کیلئے تمام حصے داروں کے ساتھ تمام ضروری تعاون کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کپڑے کے شعبے میں آمدنی اور ملازمت پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے ۔ وزیرنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملبوسات اور کپڑا سازی کے سینٹر کے قیام سے کس طرح اس میں مدد ملے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment