Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:05 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دروغاؤں کی تقریری میں بدعنوانی کو لے کر مظاہرہ

 

ذیشان مرادعلیگ

رام پور،25مارچ (ایس ٹی بیورو) حکومت اترپردیش کے ذریعہ محکمہ پولیس نے دروغاؤں کی تقرری کے معاملہ میں بدعنوانی کامعاملہ سرخیوں میں ہے مختلف اضلاع میں دروغہ کے عہدے پرتقرری کے امیدواران مظاہرہ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے بھی اس معاملہ کولیکر صوبائی حکومت کوگھیرناشروع کردیاہے۔رام پورمیں راشٹریہ لوک دل کے کارکنان نے ضلع صدرعاصم خاں کی قیادت میں ایک عرضداشت گورنراترپردیش کوارسال کی ہے۔ کارکنان ضلع کچہری میں جمع ہوئے اورپولیس ملازمت میں ہوئی بدعنوانی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ بعدازاں گورنراترپردیش رام نائک کومنسوب ایک عرضداشت ضلع کلکٹر کے سپرد کی۔ عرضداشت میں کہا گیاکہ حکومت اترپردیش کے ذریعہ محکمہ پولیس میں تقریبا 4 ہزارد ر و غا ؤ ں کی تقرری کاعمل چل رہاتھاجس میں صوبہ کے مختلف اضلا ع سے 18ہزاربے روزگارنوجوان امیدوارتھے۔اس تقرری کیلئے انتخاب کے عمل میں متعلقہ محکمہ کے افسران نے اعلیٰ سطح پربدعنوانی کامظاہرہ کیاہے۔ انھوں نے اہل امیدواروں کو نظر اندازکران کی جگہ اپنی پسند کے نااہل افرادکاانتخاب کرلیا۔ عرضداشت میں بدعنوانی کے اس کھیل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاگیاہے کہ جن امیدواروں نے 80نمبرات حاصل کئے تھے انھیں60نمبراوروہائٹ نر لگاکر60نمبروالے امیدواروں کی کاپی پر80نمبردرج کردئے گئے۔عرضداشت میں صوبائی سرکارپرایک مخصوص طبقہ کوفائدہ پہنچانے کابھی الزام لگایاگیاہے۔ گورنر اترپردیش کویہ بھی یاد دلایاگیاکہ سال 2004اور2005 میں بھی اس وقت اسی پارٹی کی سرکارتھی اورپولیس تقرری میں79فیصد ایک مخصوص طبقہ کو تقرری دے کربدعنوانی کی گئی تھی۔ عرضداشت میں گورنرسے مطالبہ کیاگیاکہ موجودہ دروغاؤں کی تقرری کا عمل فوری طورپرردکیاجائے اورپورے معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ کراکر قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ساتھ ہی منصفانہ اورشفاف پولیس تقرری عمل کیلئے ہائی کورٹ کے کسی سبکدوش جج کومنتخب کیاجائے۔ جس کی زیرنگرانی تقرری کاعمل ایمانداری کے ساتھ تکمیل ہو۔ عرضداشت پرضلع صدرعاصم خاں کے علاوہ علمدارحسین، ظہیراحمد، نویدخان نعیم قریشی، محمد جمیل ،سرفرازحسین، رضوان خاں، فوجی بندوھو، انس خاں، انیس، شیراخاں وغیرہ کے سخت موجودتھے۔

...


Advertisment

Advertisment