Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مفتی سرکار کا بجٹ عوام کے ساتھ مذاق،سیلاب متاثرین اور 6لاکھ بے روزگاروں کیلئے کچھ بھی نہیں:نیشنل کانفرنس

 

سری نگر،23 مارچ (یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر میں پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے سالانہ بجٹ کو ریاستی عوام کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تباہ کن سیلاب زدگان اور ساڑے 6لاکھ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نہ کوئی فکر ہے نہ کوئی ذکر ہے ۔پارٹی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سیلاب زدگان کی بازآبادکاری اور بے روزگار کے خاتمے کیلئے کوئی ذکر نہ ہونا مفتی سرکار کیلئے ایک المیہ ہے ۔ پارٹی کے صوبائی ناصر اسلم وانی نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع سری نگر کے سینئر عہدیداران اور بلاک صدور کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تباہ سیلاب زدگان اس وقت بھی اپنے گھروں سے باہر نہایت مشکل اور پریشانی کی حالت میں گزر بسر کررہے ہیں کیونکہ اُن کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں ہیں کہ وہ از سر نو اپنے مکانات تعمیر کرسکیں۔ اسی طرح دکاندار حضرات اور تاجر پیشہ لوگ جن کے دکانات اور تجارتی ادارے سیلاب سے تباہ ہوئے ہیں ، ابھی تک اپنی تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے سے قاصر ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مفتی سعید کو انسانیت اور ہمدردی کا کوئی خیال نہیں بلکہ صرف اقتدار کا ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ مفتی سعید ہے جنہوں نے دلی کے آقاؤں کو ریاست میں ریاستی اسمبلی کے الیکشن جلد از جلد کرانے کی مانگ کی اور وعدہ کیا تھا کہ نئی سرکار کام کاج سنبھالتے ہی سیلاب زدگان کی بازآبادکاری ترجیح ہوگی۔ لیکن مفتی کے وعدے بالکل سراب ثابت ہوئے ۔ مسٹر ناصر نے کہا کہ مسٹر عمر عبداللہ نے کم مالی وسائل کے باوجود بھی سیلاب زدگان کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے ۔ حالانکہ عمر عبداللہ کی سرکار نے ہی مرکزی سرکار کو سیلاب زدگان کی بازآبادکاری کیلئے 44ہزار کروڑ مالی پیکیج کی سفارش کی تھی۔ لیکن اب تک مرکزی سرکار اس پر سرمہری دکھا رہی ہے ۔ حالانکہ عمر عبداللہ کی سرکار نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ اترا کھنڈ کی طرز پر ریاست کے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سابق سرکار میں آبیانہ زمینداروں سے نہیں لیا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار نے جو آسرا کی سکیم عمل میں لائی یہ پہلے ہی عمر عبداللہ سرکار نے شروع کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں مفتی محمد سعید کی قیادت والی پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے اتوار کے روز ریاستی اسمبلی میں اپنی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment